الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. أبو عبد الله محمد الأسدي، عن وابصة
ابوعبداللہ محمد اسدی کی سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18622
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَا: ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدٌ الْأَسَدِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ وَابِصَةَ بْنَ مَعْبَدٍ، صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ فَقَالَ: يَا وَابِصَةُ، جِئْتَ تَسْأَلُنِي عَنِ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ؟، فَقُلْتُ: إِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، إِنَّهُ لِلَّذِي جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنْهُ، قَالَ: " فَالْبِرُّ مَا انْشَرَحَ لَهُ صَدْرُكَ، وَالْإِثْمُ مَا حَاكَ فِي صَدْرِكَ، وَإِنْ أَفْتَاكَ عَنْهُ النَّاسُ.
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وابصہ! تم مجھ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھنے آئے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، یہی وہ بات ہے جس کے متعلق میں آپ سے پوچھنے آیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی وہ ہے جس سے تمہارا دل مطمئن ہو جائے، اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے، خواہ لوگ تمہیں اس کے بارے میں کچھ بھی فتویٰ دے دیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18622]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 147، حدیث 402»