🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

71. من يكنى أبا أمية أبو أمية المخزومي
جن کی کنیت ابوامیہ ہے — سیدنا ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19108
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، (ح) ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أُتِيَ بِسَارِقٍ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا لَمْ تُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ "، فَقَالَ: مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ؟، قَالَ: بَلَى، قَالَ: " مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ؟ " قَالَ: بَلَى، قَالَ: " فَاذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوا يَدَهُ "، قَالَ: فَقَطَعُوا يَدَهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ فَقَالَ: " اسْتَغْفِرِ اللهَ وَتُبْ إِلَيْهِ "، قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، قَالَ: " اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ، اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ ".
سیدنا ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا جس نے بغیر کسی سامان کے موجود ہونے کے صاف اعتراف کر لیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا خیال نہیں کہ تم نے چوری کی ہو؟“ اس نے کہا: کیوں نہیں (میں نے چوری کی ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”میرا خیال نہیں کہ تم نے چوری کی ہو؟“ اس نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ انہوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر اسے لے کر آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے مغفرت مانگو اور اس کی طرف رجوع کرو۔“ اس نے کہا: میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما، اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19108]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 360، حدیث 905»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں