الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. أم مبشر الأنصارية، عن حفصة
سیدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا کی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19662
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ أَحَدٌ إِنْ شَاءَ اللهُ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا، وَالْحُدَيْبِيَةَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللهُ: وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا قَالَ: " أَوَلَمْ تَسْمَعِيهِ يَقُولُ: ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا؟.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ ان لوگوں میں سے، جنہوں نے بدر اور حدیبیہ میں شرکت کی، ان شاء اللہ کوئی بھی جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کو اس پر ضرور گزرنا ہوگا، یہ تیرے رب کے ذمے طے شدہ فیصلہ ہے۔“ [سورۃ مریم: 71] ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے یہ نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”پھر ہم متقی لوگوں کو بچا لیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے۔“ [سورۃ مریم: 72] ؟“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19662]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 206، حدیث 358»