الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. كريب عن أم سلمة
کریب کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19920
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كُرَيْبٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي نَاسٌ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، أَسْأَلُهَا: أَيُّ الْأَيَّامِ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْثَرَهَا صَوْمًا؟ فَقَالَتِ: السَّبْتُ وَالْأَحَدُ، وَيَقُولُ: هُمَا يَوْمَا عِيدٍ لِلْمُشْرِكِينَ فَأُحِبُّ أَنْ أُخَالِفَهُمْ.
کریب بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے مجھے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھوں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کن دنوں میں روزہ رکھتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: ہفتہ اور اتوار کو، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”یہ دونوں مشرکین کے تہوار کے دن ہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ان کی مخالفت کروں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19920]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 283، حدیث 616»