الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. سعيد بن مرجانة، عن أم سلمة
سعید بن مرجانہ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19953
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ ابْنُ مَرْجَانَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهَرَاقُ الدِّمَاءَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَإِنَّ أُمَّ سَلَمَةَ سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَمْرِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لِتَنْظُرْ عَدَدَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ قَبْلَ أَنْ يَكُونَ بِهَا الدَّمُ الَّذِي كَانَ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشَّهْرِ، فَلْتَتْرُكِ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِكَ، فَإِذَا جَاوَزَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ، ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبِهَا وَلْتُصَلِّ.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن مرجانہ رحمہ اللہ نے انہیں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک عورت کا خون (مسلسل) بہتا رہتا تھا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ان دنوں اور راتوں کی تعداد دیکھے جن میں اسے یہ خون جاری ہونے سے پہلے حیض آیا کرتا تھا، اور مہینے میں ان کی مقدار (دیکھے)، تو اتنی مدت نماز چھوڑ دے، پھر جب اس سے آگے بڑھ جائے تو غسل کرے، پھر اپنے کپڑے سے لنگوٹ باندھ لے اور نماز پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19953]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 293، حدیث 649»