الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
228. سلمى عن أم سلمة
سلمیٰ کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20184
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَجَلِيُّ، ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، حَدَّثَنِي رَزِينٌ، حَدَّثَتْنِي سَلْمَى، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ تَبْكِي، فَقُلْتُ: مَا يُبْكِيكِ؟ فَقَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي فِي الْمَنَامِ، وَعَلَى رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ التُّرَابُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: " شَهِدْتُ قَتْلَ الْحُسَيْنِ آنِفًا ".
سلمیٰ رحمہا اللہ کہتی ہیں: میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی تو وہ رو رہی تھیں، میں نے پوچھا: تمہیں کیا رلا رہا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو، یعنی خواب میں، دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی پر مٹی تھی، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“میں نے ابھی ابھی حسین کے قتل کا منظر دیکھا ہے۔” [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20184]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 373، حدیث 882»