سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ: إِظْهَارِ السِّلاَحِ فِي الْمَسْجِدِ
باب: مسجد میں ہتھیار نکالنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 719
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قال: قُلْتُ لِعَمْرٍو: أَسَمِعْتَ جَابِرًا، يَقُولُ: مَرَّ رَجُلٌ بِسِهَامٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ بِنِصَالِهَا"؟ قَالَ: نَعَمْ.
سفیان ثوری کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا: کیا آپ نے جابر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں کچھ تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ان کی پیکان پکڑ کر رکھو“، تو عمرو نے کہا: جی ہاں (سنا ہے)۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 719]
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ایک آدمی اپنے تیر لے کر مسجد سے گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ان کی نوکوں کو ہاتھ میں پکڑ لو۔““ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 719]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 66 (451)، الفتن 7 (7073)، صحیح مسلم/البر والصلة والآداب 34 (2615)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الأدب 51 (3777، 3778)، (تحفة الأشراف: 2527)، مسند احمد 3/308، 350، سنن الدارمی/المقدمة 53 (657)، الصلاة 119 (1442) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه