🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

502. سعدى المرية امرأة طلحة بن عبيد الله
سیدہ سعدیٰ مریہ رضی اللہ عنہا، سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21142
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْقَنَّادُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أُمِّهِ سُعْدَى الْمُرِّيَّةِ، قَالَتْ: مَرَّ عُمَرُ بِطَلْحَةَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُكْتَئِبٌ، فَقَالَ لَهُ: مَا لَكَ أَسَاءَتْكَ إِمْرَةُ ابْنِ عَمِّكَ؟ فَقَالَ: لَا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا عِنْدَ مَوْتِهِ إِلَّا كَانَتْ نُورًا فِي صَحِيفَتِهِ، وَإِنَّ جَسَدَهُ وَرُوحَهُ لَيَجِدَانِ لَهَا رَوْحًا عِنْدَ الْمَوْتِ " فَمَا سَأَلْتُهُ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا أَعْلَمُهَا هِيَ الَّتِي أَرَادَ عَلَيْهَا عَمَّهُ فَلَوْ عَلِمَ شَيْئًا أَنْجَى لَهُ مِنْهَا لَأَمَرَهُ.
سیدہ سُعدیٰ مُرّیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ غمگین تھے، تو انہوں نے ان سے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ کیا تمہارے چچازاد بھائی کی خلافت تمہیں بری لگی؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا: ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جو شخص اسے اپنی موت کے وقت کہے، وہ اس کے نامہ اعمال میں نور بن جائے گا، اور اس کا جسم اور روح موت کے وقت اس سے راحت پائیں گے۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کلمہ پوچھا ہی نہیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔ اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں وہ کلمہ جانتا ہوں، وہ وہی کلمہ ہے جس کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا (ابوطالب) کو وفات کے وقت بلایا تھا، اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے بہتر کوئی ایسی بات معلوم ہوتی جو انہیں نجات دلا سکتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور انہیں اس کا حکم دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21142]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 304، حدیث 772»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں