🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. أَبُو مَالِكٍ أَوِ ابْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابو مالک یا ابن مالک کی روایت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 926
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو مَالِكٍ أَوِ ابْنُ مَالِكٍ، سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ مُسْلِمِينَ فِي طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ حَتَّى يَسْتَغْنِيَ عَنْهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ، وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ لَمْ يَبَرَّهُمَا ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً كَانَتْ فَكَاكَهُ مِنَ النَّارِ»
زرارہ بن اوفیٰ رحمہ اللہ اپنی قوم کے ایک صاحب سے روایت کرتے ہیں جنہیں سیدنا ابو مالک یا ابن مالک رضی اللہ عنہ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مسلمان والدین کے کسی یتیم کو اپنے کھانے پینے میں شریک کر لیا یہاں تک کہ وہ اس سے بے نیاز ہو گیا تو اس کے لیے جنت یقینی طور پر واجب ہو گئی۔ اور جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا، پھر ان سے حسن سلوک نہ کیا اور (اس وجہ سے) جہنم میں داخل ہوا تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کرے۔ اور جو مسلمان کسی مسلمان غلام کو آزاد کرے تو وہ اس کے لیے جہنم سے رہائی کا ذریعہ ہوگا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أَبُو مَالِكٍ أَوِ ابْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19818، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13515، 13516، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5037، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 921»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں