🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

97. مُسْنَدُ مَعَنْ بْنُ نَضْلَةَ
معن بن نضلہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1584
مُسْنَدُ مَعْنِ بْنِ نَضْلَةَ
1 - (1584 1584) - حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ، حَدَّثَنِي جَدِّي مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ، عَنْ أَبِيهِ مَعْنِ بْنِ نَضْلَةَ، أَنَّ نَضْلَةَ لَقِيَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمُرِّينَ، وَمَعَهُ شَوَائِلُ لَهُ، فَحَلَبَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي إِنَاءٍ، فَشَرِبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ شَرِبَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، إِنْ كُنْتُ لَأَشْرَبُ سَبْعَةً، فَمَا أَشْبَعُ، وَمَا أَمْتَلِئُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَشْرَبُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَإِنَّ الْكَافِرَ يَشْرَبُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ.
سیدنا معن بن نضلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا نضلہ رضی اللہ عنہ کی مقامِ مُرین پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی جبکہ ان کے ہمراہ ان کی دودھ دینے والی اونٹنیاں تھیں، پس انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک برتن میں دودھ دوہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نوش فرمایا، پھر انہوں نے خود بھی صرف ایک ہی برتن سے پیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، میں (پہلے) سات برتن پی جاتا تھا مگر میرا پیٹ نہیں بھرتا تھا اور نہ ہی میں سیر ہوتا تھا،“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ مَعَنْ بْنُ نَضْلَةَ/حدیث: 1584]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18483، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3694/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1581»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1585
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، حَدَّثَنَاهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
ہمیں ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے خبر دی، انہوں نے اسے ابن المدینی رحمہ اللہ سے ان کی سند کے ساتھ (سابقہ روایت کی) مانند ہی بیان کیا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مُسْنَدُ مَعَنْ بْنُ نَضْلَةَ/حدیث: 1585]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 19170، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1582»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں