🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

199. حَدِيثُ رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ السُّلَمِيِّ
رزین بن انس السلمی کی روایت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7178
حَدِيثُ رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ السُّلَمِيِّ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو وَائِلٍ خَالِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ بِمَنْزِلِ بَنِي عَامِرٍ، حَدَّثَنَا نَائِلُ بْنُ مُطَرِّفِ بْنِ رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ السُّلَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا ظَهَرَ الْإِسْلَامُ كَانَتْ لَنَا بِئْرٌ، فَخِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنَّ لَنَا بِئْرًا، وَقَدْ خِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا؟ فَكَتَبَ لِي كِتَابًا: مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ، أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ لَهُمْ بِئْرَهُمْ، إِنْ كَانَ صَادِقًا، وَلَهُمْ دَارَهُمْ إِنْ كَانَ صَادِقًا قَالَ: فَمَا قَاضَيْنَا بِهِ إِلَى أَحَدٍ مِنْ قُضَاةِ الْمَدِينَةِ إِلَّا قَضَوْا لَنَا بِهِ. قَالَ: وَفِي كِتَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِجَاءُ «‏‏‏‏كَانَ» ‏‏‏‏: «‏‏‏‏كَوُنَ» ‏‏‏‏.
سیدنا رَزین بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اسلام کا غلبہ ہوا تو ہمارا ایک کنواں تھا، مجھے اندیشہ ہوا کہ ہمارے گرد و نواح کے لوگ اس پر قابض نہ ہو جائیں، چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہمارا ایک کنواں ہے اور مجھے خوف ہے کہ ہمارے قرب و جوار کے لوگ ہم پر غالب آ کر اسے چھین نہ لیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایک تحریری پروانہ لکھوا دیا کہ: ”محمد، اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جانب سے؛ حمد و ثنا کے بعد: ان لوگوں کا اپنا کنواں ہے اگر یہ (اپنے دعویٰ میں) سچا ہے، اور ان کا اپنا گھر ہے اگر یہ سچا ہے۔“ سیدنا رزین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم مدینہ منورہ کے قاضیوں میں سے جس کے پاس بھی (نزاع کی صورت میں) یہ فیصلہ لے کر گئے، انہوں نے اس دستاویز کی بنیاد پر ہمارے ہی حق میں فیصلہ صادر فرمایا، اور راوی کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مکتوبِ مبارک میں لفظ «كَانَ» کے ہجے «كُونَ» کی صورت میں لکھے ہوئے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حَدِيثُ رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ السُّلَمِيِّ/حدیث: 7178]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف جدًّا»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4630، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9721، 9722، 9792، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4253، 4924، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7142»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں