🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

76. مَنِ اسْمُهُ طَيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام طی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3690
حَدَّثَنَا طَيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ الطَّائِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ، فَسَأَلَهُمَا، فَقَالَا: I " إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَصْلُحُ إِلَّا لِثَلَاثَةٍ: لِحَاجَةٍ مُجْحِفَةٍ، أَوْ حَمَالَةٍ مُثْقِلَةٍ، أَوْ دَيْنٍ فَادِحٍ I " وَأَعْطَيَاهُ، ثُمَّ أَتَى ابْنَ عُمَرَ فَأَعْطَاهُ، وَلَمْ يَسْأَلْهُ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَتَيْتُ ابْنَيْ عَمِّكَ فَسَأَلَانِي، وَأَنْتَ لَمْ تَسْأَلْنِي؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: I " ابْنَا رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا كَانَا يُغَرَّانِ الْعِلْمَ غَرًّا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ.
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا، تو ان دونوں نے فرمایا: ”سوال کرنا صرف تین قسم کے لوگوں کے لیے درست ہے: شدید تنگ دستی میں مبتلا شخص کے لیے، یا بھاری تاوان (دیت وغیرہ کی ضمانت) کے بوجھ تلے دبے شخص کے لیے، یا کمر توڑ دینے والے قرض والے کے لیے۔“ اور انہوں نے اسے عطا بھی کیا۔ پھر وہ شخص سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو انہوں نے اسے دے دیا اور اس سے (اس کے حال کے بارے میں) کچھ نہیں پوچھا۔ اس شخص نے ان سے کہا: ”میں آپ کے دو چچا زاد بھائیوں کے پاس آیا تو انہوں نے مجھ سے (میرے حال کے بارے میں) سوال کیا، اور آپ نے مجھ سے کچھ نہیں پوچھا؟“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ دونوں نواسے تو علم کو اس طرح بھر بھر کر پلائے گئے ہیں جیسے پرندہ اپنے بچے کو چونچ سے دانہ بھرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث مجاہد سے یونس بن خباب کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/بَابُ الطَّاءِ/حدیث: 3690]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يونس بن خباب وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 100» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 510»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يونس بن خباب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں