🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1156. باب من ترفع عنه الجزية
جن سے جزیہ ساقط کر دیا جاتا ہے، ان کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4657
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ قَالَ: " كَتَبَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِلَى أُمَرَاءِ الْجِزْيَةِ أَنْ لَا يَضَعُوا الْجِزْيَةَ إِلَّا عَلَى مَنْ جَرَتْ عَلَيْهِ الْمَوَاسِي، وَلَا يَضَعُوا الْجِزْيَةَ عَلَى النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ، وَكَانَ عُمَرُ يَخْتِمُ أَهْلَ الْجِزْيَةِ فِي أَعْنَاقِهِمْ ".
رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَصْبَهَانِيُّ، أَبَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ حَمْدَانَ، أَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مَوْقُوفٌ فِي سُنَنِ الْبَيْهَقِيِّ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى أُمَرَاءِ أَهْلِ الْجِزْيَةِ أَنْ لَا يَضَعُوا الْجِزْيَةَ إِلَّا عَلَى مَنْ جَرَتْ عَلَيْهِ الْمُوسَى. قَالَ: وَكَانَ لَا يَضْرِبُ الْجِزْيَةَ عَلَى النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ ".
قَالَ يَحْيَى بْنُ آدَمَ: وَهَذَا هُوَ الْمَعْرُوفُ عِنْدَ أَصْحَابِنَا.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام اسلم سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جزیہ وصول کرنے والے حکام کو یہ مکتوب ارسال کیا کہ وہ جزیہ صرف انھی (مردوں) پر مقرر کریں جن پر استرا چل چکا ہو (یعنی جو حدِ بلوغت کو پہنچ چکے ہوں)، اور وہ عورتوں اور بچوں پر جزیہ لاگو نہ کریں، نیز سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اہل جزیہ کی گردنوں پر مہر لگایا کرتے تھے۔“ اس روایت کو امام بیہقی نے اپنی سنن میں نقل کیا ہے اور سننِ بیہقی ہی میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک موقوف شاہد بھی موجود ہے جس کے الفاظ ہیں کہ ”انہوں نے جزیہ کے حکام کو لکھا کہ وہ جزیہ صرف ان پر لگائیں جن پر استرا چل چکا ہو، اور وہ عورتوں اور بچوں پر جزیہ نہیں لگاتے تھے۔“ یحییٰ بن آدم کہتے ہیں کہ ہمارے اصحاب کے نزدیک یہی بات معروف و مستند ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجزية/حدیث: 4657]
تخریج الحدیث: «ابن أبي شيبة، عبدة بن سليمان، عبيد الله بن عمر، نافع، أسلم مولى عمر: كلهم ثقات (من الحفظ).»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں