الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1665. باب في بركته في أزواد الجيش
لشکر کے زادِ راہ میں آپ ﷺ کی برکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6501
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَيْنِ الرُّومِ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْعَدُوَّ قَدْ حَضَرَنَا وَهُمْ شِبَاعٌ وَنَحْنُ جِيَاعٌ. فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَنْحَرُ نَوَاضِحَنَا فَنُطْعِمُهَا النَّاسَ؟ فَقَالَ: لَا، بَلْ يَجِيءُ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمُ بِمَا فِي رَحْلِهِ. فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْمُدِّ وَالصَّاعِ، وَأَقَلَّ وَأَكْثَرَ حَتَّى كَانَ جَمِيعُ مَا فِي الْجَيْشِ بِضْعَةً وَعِشْرِينَ صَاعًا، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَنْبِهِ فَدَعَا بِالْبَرَكَةِ فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ، خُذُوا وَلَا تَنْتَهِبُوا. قَالَ: فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَأْخُذُ فِي غِرَارَتِهِ، وَيَأْخُذُ فِي جِرَابِهِ، وَأَخَذُوا فِي أَوْعِيَتِهِمْ حَتَّى إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَرْبُطُ جَيْبَ قَمِيصِهِ فَيَمْلَؤُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، لَا يَقُولُهَا عَبْدٌ بِحَقٍّ إِلَّا وَقَاهُ اللَّهُ حَرَّ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ... فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ: وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَزَادَ بَعْدَ "قَمِيصِهِ فَيَمْلَؤُهُ" قَالَ: "فَصَدُّوا عَنْهُ وَالطَّعَامُ كَمَا هُوَ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ... فَذَكَرَ حَدِيثَ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ بِتَمَامِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ... فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ: وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَزَادَ بَعْدَ "قَمِيصِهِ فَيَمْلَؤُهُ" قَالَ: "فَصَدُّوا عَنْهُ وَالطَّعَامُ كَمَا هُوَ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ... فَذَكَرَ حَدِيثَ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ بِتَمَامِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ”عین الروم“ کے مقام پر موجود تھے، ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دشمن ہمارے سامنے آ چکا ہے، وہ پیٹ بھرے ہوئے ہیں جبکہ ہم بھوکے ہیں“، اس پر انصار نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم اپنے باربرداری کے اونٹ ذبح نہ کر لیں تاکہ لوگوں کو کھلا سکیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم میں سے ہر شخص اپنے کجاوے میں موجود (بچاہوا زادِ راہ) لے آئے۔“ چنانچہ کوئی شخص ایک مد، کوئی ایک صاع، کوئی اس سے کم اور کوئی اس سے زیادہ غلہ لانے لگا، یہاں تک کہ پورے لشکر کا کل جمع شدہ غلہ بیس صاع سے کچھ زائد ہوا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پہلو میں بیٹھ گئے اور برکت کی دعا فرمائی، پھر ارشاد فرمایا: «بِسْمِ اللَّهِ، خُذُوا وَلَا تَنْتَهِبُوا» ”اللہ کے نام کے ساتھ (لینا) شروع کرو اور لوٹ مار نہ مچاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ہر شخص اپنی بڑی بوریوں اور چھوٹے تھیلوں میں غلہ بھرنے لگا، یہاں تک کہ نوبت یہاں تک پہنچی کہ آدمی اپنی قمیص کے گریبان کو گرہ لگا کر اسے بھی بھر لیتا، اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، جو بندہ بھی سچائی کے ساتھ یہ گواہی دے گا اللہ اسے آگ کی تپش سے محفوظ فرما لے گا۔“ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے بھی روایت کیا ہے، مگر ان کی روایت میں ”اور میں اللہ کا رسول ہوں“ کے الفاظ مذکور نہیں ہیں، البتہ انہوں نے یہ اضافہ کیا ہے کہ ”لوگ وہاں سے ہٹ گئے جبکہ کھانا اپنی جگہ ویسے ہی (باقی) تھا“؛ نیز امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی اسے ابن ابی شیبہ کی روایت کے مطابق مکمل نقل کیا ہے، اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے ہے جسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، جبکہ امام حاکم نے مستدرک میں اسے سیدنا ابو عمرہ انصاری رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6501]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14112، 14113، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4313»
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه