سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ: وَضْعِ الْيَدَيْنِ مَعَ الْوَجْهِ فِي السُّجُودِ
باب: سجدہ میں ہاتھوں کو چہرہ کے ساتھ زمین پر رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1093
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ دَلُّوَيْهِ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قال: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَفَعَهُ، قال:" إِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ كَمَا يَسْجُدُ الْوَجْهُ فَإِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَهُ فَلْيَرْفَعْهُمَا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں ہاتھ سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے، لہٰذا جب تم میں کا کوئی اپنا چہرہ زمین پر رکھے تو اپنے دونوں ہاتھ بھی رکھے، اور جب اسے اٹھائے تو ان دونوں کو بھی اٹھائے“۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1093]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے اور انہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تحقیق دونوں ہاتھ چہرے کی طرح سجدہ کرتے ہیں، جب تم میں سے کوئی شخص اپنا چہرہ زمین پر رکھے تو اپنے دونوں ہاتھ بھی رکھے اور جب چہرہ اٹھائے تو انہیں بھی اٹھا لے۔“ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1093]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 155 (892)، (تحفة الأشراف: 7547)، مسند احمد 2/6 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح