🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1785. منقبة عثمان بن أبي العاصي رضي الله عنه
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی منقبت۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6886
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: "كُنْتُ أُنْسَى الْقُرْآنَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُنْسَى الْقُرْآنَ، فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدْرِي، ثُمَّ قَالَ: اخْرُجْ يَا شَيْطَانُ مِنْ صَدْرِ عُثْمَانَ، فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدُ أُرِيدُ حِفْظَهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ: عَنِ الْوَاقِدِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا ”میں قرآن مجید (حفظ کرنے کے بعد) بھول جایا کرتا تھا، چنانچہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں قرآن بھول جاتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا اور فرمایا: «اخْرُجْ يَا شَيْطَانُ مِنْ صَدْرِ عُثْمَانَ» ”اے شیطان! عثمان کے سینے سے نکل جا“، اس کے بعد میں نے جس چیز کے بھی حفظ کا ارادہ کیا اسے کبھی نہیں بھولا۔“ اس روایت کو امام حارث نے واقدی کے واسطے سے نقل کیا ہے اور وہ (راوی) ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6886]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث: عن الواقدي، وهو ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں