🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2006. باب فيما يبلغ العرق والشمس من الناس يوم القيامة
قیامت کے دن پسینہ اور سورج لوگوں تک کہاں تک پہنچے گا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7704
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "تَدْنُو الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى قِيدِ مِيلٍ، وَيُزَادُ فِي حَرِّهَا كَذَا وَكَذَا، تَغْلِي مِنْهَا الْهَامُ كَمَا تَغْلِي الْقُدُورُ، يَعْرَقُونَ فِيهَا عَلَى قَدْرِ خَطَايَاهُمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى سَاقَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَبْلُغُ إِلَى وَسَطِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ ".
قَالَ: وَسَمِعْتُ أَبَا الْحَكَمِ يَقُولُ: "يُزَادُ فِي حَرِّهَا سَبْعَةَ عَشَرَ ضِعْفًا ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ وَسَيَأْتِي فِي بَابِ الشَّفَاعَةِ مِنْ حَدِيثِ سَلْمَانَ: "تُعْطَى الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَرَّ عَشْرِ سِنِينَ، ثُمَّ تُدْنَى مِنْ جَمَاجِمِ النَّاسِ... " الْحَدِيثَ.
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن سورج (مخلوق سے) ایک میل کے فاصلے تک قریب آ جائے گا اور اس کی تمازت و حرارت میں اس اس قدر اضافہ کر دیا جائے گا کہ اس کی شدت سے سر اس طرح جوش ماریں گے جیسے ہانڈیاں کھولتی ہیں، لوگ اس دن اپنے گناہوں کے تناسب سے پسینے میں ڈوبے ہوں گے، چنانچہ ان میں سے کسی کا پسینہ ٹخنوں تک ہوگا، کسی کا پنڈلیوں تک، کسی کا کمر تک ہوگا اور کسی کو پسینہ (منہ تک پہنچ کر) لگام کی طرح جکڑ لے گا۔“ اور راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوالحکم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”سورج کی گرمی میں سترہ گنا اضافہ کر دیا جائے گا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القيامة وأهوالها/حدیث: 7704]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع وأحمد بن حنبل بسند واحد رواته ثقات وسيأتي في باب الشفاعة من حديث سلمان: "تعطى الشمس يوم القيامة حر عشر سنين، ثم تدنى من جماجم الناس»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21682، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18334، 18503، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6117»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7705
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: "جَلَسْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَبْلُغُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: إِلَى شَحْمَةِ أُذُنِهِ. وَقَالَ الْآخَرُ: إِلَى أَنْ يُلْجِمَهُ الْعَرَقُ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: هَكَذَا، وَوَصَفَ أَبُو عَاصِمٍ، فَأَمَرَّ أُصْبُعَهُ مِنْ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى فِيهِ " هَذَا وَذَاكَ سَوَاءٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مُطَوَّلًا، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
سعید بن عمیر انصاری بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا کہ ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن لوگوں کو اس قدر پسینہ آئے گا کہ وہ“ (ان میں سے ایک نے کہا:) ”ان کے کانوں کی لو تک پہنچ جائے گا“، جبکہ دوسرے نے کہا: ”یہاں تک کہ پسینہ انہیں لگام کی طرح ڈھانپ لے گا۔“ اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس طرح“، اور (راوی) ابو عاصم نے اس کی کیفیت بیان کرتے ہوئے اپنی انگلی کان کی لو سے لے کر اپنے منہ تک پھیری (جس کا مقصد یہ تھا کہ) یہ اور وہ دونوں باتیں برابر ہی ہیں۔ اسے ابویعلیٰ، احمد بن حنبل اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ نیز اس حدیث کی ایک شاہد روایت سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جسے امام احمد، ابن حبان نے اپنی صحیح میں تفصیل کے ساتھ اور حاکم نے روایت کیا ہے، اور حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القيامة وأهوالها/حدیث: 7705]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11449، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18336»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وله شواهد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں