🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. (بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فَضْلِ عُمَرَ)
(سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نبی ﷺ کے خوابوں کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 319
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ، قَثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ بَكْرٍ، أَوْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ كَأَنِّي أُعْطِيتُ عُسًّا مَمْلُوءًا مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى تَمَلَّأْتُ، فَرَأَيْتُهُ يَجْرِي فِي عُرُوقِي بَيْنَ لَحْمِي وَجِلْدِي، وَفَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ، فَأَعْطَيْتُهَا ابْنَ الْخَطَّابِ" ، فَأَوَّلُوهَا قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هَذَا عِلْمٌ أَعْطَاكَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، حَتَّى امْتَلَأْتَ مِنْهُ، فَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ، فَأَعْطَيْتَهَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: "أَصَبْتُمْ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا گویا مجھے دودھ سے بھرا ہوا ایک بڑا پیالہ دیا گیا، میں نے اس میں سے (اتنا) پیا کہ میں پوری طرح سیر ہو گیا، یہاں تک کہ میں نے اسے اپنے گوشت اور کھال کے درمیان اپنی رگوں میں دوڑتے ہوئے دیکھا، پھر اس میں سے کچھ بچ رہا تو وہ میں نے سیدنا (عمر) بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“
صحابہ نے اس کی تعبیر پیش کرتے ہوئے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! یہ وہ علم ہے جو اللہ عزوجل نے آپ کو عطا فرمایا، یہاں تک کہ آپ اس سے معمور ہو گئے، پھر جو بچا وہ آپ نے سیدنا (عمر) بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے درست تعبیر کی۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 319]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4552، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13155، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14436، 14437، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6854»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 3/85؛ رياض النضرة في مناقب العشرة للطبري: 1/181»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 320
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "أُتِيتُ وَأَنَا نَائِمٌ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى جَعَلَ اللَّبَنُ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي، ثُمَّ نَاوَلْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ" ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا أَوَّلْتَهُ؟ قَالَ: "الْعِلْمُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا، میں نے اس میں سے (اتنا جی بھر کر) پی لیا کہ میں دیکھنے لگا کہ دودھ میرے ناخنوں سے نکل رہا ہے، پھر میں نے اپنا بچا ہوا حصہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“ صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علم۔““ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 320]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 82، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4404، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2284، 3687، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6390، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2154»
«صحيح البخاري: 40/7؛ صحيح مسلم: 859/4»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 321
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أُرِيتُ فِي النَّوْمِ أَنِّي أَنْزِعُ بِدَلْوِ بَكْرَةٍ عَلَى قَلِيبٍ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، فَنَزَعَ نَزْعًا ضَعِيفًا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَاسْتَقَى فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا، فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَفْرِي فَرْيَهُ حَتَّى رَوَى النَّاسَ وَضَرَبُوا بِعَطَنٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ میں ایک کنویں پر چرخی والے ڈول کے ذریعے پانی نکال رہا ہوں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے، ان کے پانی نکالنے میں کچھ ناتوانی تھی اور اللہ ان سے درگزر فرمائے، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے پانی نکالنا شروع کیا تو وہ چھوٹا ڈول ایک بڑے ڈول میں بدل گیا، پس میں نے لوگوں میں کوئی ایسا باکمال اور قوی شخص نہیں دیکھا جو ان جیسی قوت و مہارت سے کام کرتا ہو، یہاں تک کہ انہوں نے تمام لوگوں کو خوب سیراب کر دیا اور لوگ اپنے اونٹوں کو پانی پلانے کے بعد ان کے ٹھکانوں پر لے آئے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 321]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3434، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2393، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2289، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4952، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13173، 13177»
«تقدم تخريجه في رقم: 224»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں