الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. (بَابُ بَرَاءَةِ عَلِيٍّ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ وَلَعْنِهِ قَتَلَتَهُ)
(سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون سے براءت اور ان کے قاتلوں پر لعنت کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 739
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ: نَا حَمَّادٌ، يَعْنِي: ابْنَ سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَرَارُ بْنُ سُوَيْدٍ الْكُوفِيُّ، عَنْ عَمِيرَةَ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ عَلَى شَاطِئِ الْفُرَاتِ، فَمَرَّتْ سَفِينَةٌ مَرْفُوعٌ شِرَاعُهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ، وَالَّذِي أَنْشَأَهَا فِي بَحْرٍ مِنْ بِحَارِهِ مَا قَتَلْتُ عُثْمَانَ ، وَلَا مَالَأْتُ عَلَى قَتْلِهِ.
عمیرہ بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ دریائے فرات کے کنارے موجود تھے، اسی دوران ایک ایسی کشتی گزری جس کا بادبان بلند تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ﴾ ”اور اسی کی ملکیت ہیں سمندر میں پہاڑوں کی طرح بلند چلنے والی کشتیاں۔“ پھر انہوں نے فرمایا: «وَالَّذِي أَنْشَأَهَا فِي بَحْرٍ مِنْ بِحَارِهِ» ”اور قسم ہے اس ذات کی جس نے اسے اپنے سمندروں میں سے ایک سمندر میں پیدا کیا! نہ تو میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کیا ہے اور نہ ہی ان کے قتل میں کسی کی معاونت کی ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن لغيره. .»
«التاريخ الكبير للبخاري: 68/1/4، 171/2/2»
«التاريخ الكبير للبخاري: 68/1/4، 171/2/2»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيره