الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. (بَابُ ثَنَاءِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى عُثْمَانَ حِينَ اسْتُخْلِفَ)
(سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلیفہ بننے پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 759
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَفَّانُ، قَثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنُ سَلَمَةَ ، قَثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ سَارَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الْكُوفَةِ ثَمَانِيًا حِينَ اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَاتَ، فَلَمْ يُرَ يَوْمٌ أَكْثَرُ نَشِيجًا مِنْ يَوْمَئِذٍ، وَإِنَّا اجْتَمَعْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَأْلُ عَنْ خَيْرِنَا ذِي فُوقٍ، فَبَايَعْنَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ ، فَبَايِعُوهُ.
ابو وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس وقت مدینہ سے کوفہ تک آٹھ دن میں سفر کیا جب امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اما بعد! بے شک امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ وفات پا گئے، اور ان کی وفات کے دن سے زیادہ کبھی لوگ سسکیاں بھر کر روتے ہوئے نہیں دیکھے گئے۔ اور ہم صحابۂ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے باہم جمع ہو کر اپنے میں سے بہترین اور صاحبِ فضیلت شخص کے انتخاب میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، چنانچہ ہم نے امیر المومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی ہے، لہٰذا تم بھی ان کی بیعت کر لو۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 759]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن . عاصم بن بهدلة هو ابن أبي النجود . .»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 63/3؛ كتاب المعرفة للفسوي: 76/2؛ المصنف لابن ابي شيبة: 277/2»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 63/3؛ كتاب المعرفة للفسوي: 76/2؛ المصنف لابن ابي شيبة: 277/2»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن