🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

162. (بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ)
(سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1248
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى رَهْطًا فِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَلَمْ يُعْطِهِ مَعَهُمْ شَيْئًا فَخَرَجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَبْكِي، فَلَقِيَهُ عُمَرُ فَقَالَ: مَا يُبْكِيكَ؟ فَقَالَ: أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَهْطًا وَأَنَا مَعَهُمْ وَلَمْ يُعْطِنِي، وَأَخْشَى أَنْ يَكُونَ إِنَّمَا مَنَعَهُ مَوْجِدَةٌ وَجَدَهَا عَلَيَّ، فَدَخَلَ عُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ خَبَرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ بِي سَخْطَةٌ عَلَيْهِ، وَلَكِنِّي وَكَلْتُهُ إِلَى إِيمَانِهِ".
عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو کچھ عطا فرمایا جس میں سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ انہیں کچھ عطا نہ کیا، تو سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ روتے ہوئے نکلے، انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ملے تو دریافت کیا: ”آپ کو کس چیز نے رلایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو نوازا اور میں بھی ان کے ساتھ تھا مگر مجھے کچھ نہیں دیا، اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ناراضی کی وجہ سے مجھے محروم نہ رکھا ہو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں محسوس فرمائی۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کا حال بتایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان سے کوئی ناراضی نہیں ہے، بلکہ میں نے انہیں ان کے ایمان کے سپرد کر دیا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1248]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: مرسل ورجاله ثقات عبيدالله بن عبدالله لم يلق عمر قاله أبو زرعة (المراسيل لابن أبي حاتم ۷۹) ولم يذكر سماعه من عبدالرحمن بن عوف. .» ‏‏‏‏
«مصنف عبد الرزاق: 233/11؛ رياض النضرة في مناقب العشرة للطبري: 83/4»

الحكم على الحديث:
مرسل، رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں