🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175. (بَابٌ: الزُّبَيْرُ أَوَّلُ مَنْ سَلَّ سَيْفًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ)
(سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تلوار سونتنے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1266
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَالَ: نَا حَمَّادٌ، قَالَ: أَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: إِنَّ أَوَّلَ رَجُلٍ سَلَّ سَيْفَهُ فِي اللَّهِ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ ، نَفْخَةٌ نَفَخَهَا الشَّيْطَانُ، أُخِذَ رَسُولُ اللَّهِ، فَخَرَجَ الزُّبَيْرُ يَشُقُّ النَّاسَ بِسَيْفِهِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَى مَكَّةَ قَالَ: "مَا لَكَ يَا زُبَيْرُ؟"، قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّكَ أُخِذْتَ، قَالَ: "فَصَلَّى عَلَيْهِ وَدَعَا لَهُ وَلِسَيْفِهِ".
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ کی راہ میں سب سے پہلے اپنی تلوار سونتنے والے شخص سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ تھے؛ (ہوا یوں کہ) شیطان نے ایک افواہ اڑائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (دشمن کے ہاتھوں) پکڑ لیے گئے ہیں، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ہجوم کو اپنی تلوار سے چیرتے ہوئے نکل کھڑے ہوئے، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے بالائی حصے میں تشریف فرما تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے زبیر! تمہیں کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”مجھے خبر دی گئی کہ آپ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں خیر کی دعا فرمائی اور ان کے لیے اور ان کی تلوار کے لیے برکت کی دعا مانگی۔““ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: «‏‏‏‏مرسل صحيح، وأخرجه أبو نعيم في الحلية ١: ٨٩ عن القطيعي مثله وعبدالرزاق في المصنف ١١: ٢٤١ عن معمر عن هشام عن أبيه والحاكم ٣: ٣٦٠ وفي إسناده ابن لهيعة . وانظر ١٣٦٠ وابن عبدالبر في الاستيعاب ١: ٥٨١ عن الزبير بن بكار عن أبي ضمرة أنس بن عياض عن هشام . .» ‏‏‏‏
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 216، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20429، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5605»
«مصنف عبدالرزاق: 241/11؛ حلية الاولياء وطبقات الاصفياء لابي نعيم: 89/1؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 360/3»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں