🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

199. (بَابٌ: قَاتِلُ الزُّبَيْرِ فِي النَّارِ)
(سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے قاتل کے جہنمی ہونے کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1299
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَجَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَا: جَاءَ ابْنُ جُرْمُوزٍ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ يَسْتَأْذِنُ عَلَى عَلِيٍّ فَحَجَبَهُ طَوِيلًا، ثُمَّ أَذِنَ لَهُ فَقَالَ: أَمَّا أَهْلُ الْبَلَاءِ فَتَجْفُوهُمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: " بِفِيكِ التُّرَابُ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، مِمَّنْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ".
ابراہیم رحمہ اللہ اور جعفر رحمہ اللہ اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ) سے روایت کرتے ہیں، ان دونوں نے فرمایا: ”سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا قاتل ابن جرموز سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور اندر آنے کی اجازت چاہی، تو آپ نے اسے کافی دیر تک روکے رکھا، پھر اسے اجازت دی تو اس نے کہا: ”آپ آزمائشوں (اور خدمات) والے لوگوں سے تو بے رخی برتتے ہیں؟“ اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تیرے منہ میں خاک ہو! بیشک میں اللہ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ میں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ ”اور ان کے سینوں میں جو کچھ کینہ ہو گا ہم اسے نکال دیں گے، وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے“۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: ضعيف لانقطاعه أبو جعفر محمد بن علي بن الحسين لم يسمع علياً ومضى برقم ۱۲۹۱ فلينظر هناك . .» ‏‏‏‏
«تقدم تخريجه في رقم: 1291»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں