الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. (بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَقْتَلِ الْحُسَيْنِ وَمَا جَاءَ فِي مَقْتَلِهِ)
(نبی ﷺ کی طرف سے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر اور ان کی شہادت کے بارے میں وارد روایات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1380
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ هُوَ ابْنُ أَبِي عَمَّارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ بِنِصْفِ النَّهَارِ أَشْعَثَ أَغْبَرَ، مَعَهُ قَارُورَةٌ فِيهَا دَمٌ يَلْتَقِطُهُ، أَوْ يَتَتَبَّعُ فِيهَا شَيْئًا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا؟ قَالَ: دَمُ الْحُسَيْنِ وَأَصْحَابِهِ لَمْ أَزَلْ أَتَتَبَّعُهُ مُنْذُ الْيَوْمَ قَالَ عَمَّارٌ: فَحَفِظْنَا ذَلِكَ فَوَجَدْنَاهُ قُتِلَ ذَلِكَ الْيَوْمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دوپہر کے وقت دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پراگندہ حال اور گرد آلود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شیشی تھی جس میں خون تھا جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمع فرما رہے تھے، یا اس میں کوئی چیز تلاش کر رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حسین اور ان کے ساتھیوں کا خون ہے، میں آج کا پورا دن اسے ہی تلاش کرتا رہا ہوں۔““
عمار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے اس وقت کو یاد رکھا، تو معلوم ہوا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اسی دن شہید کیے گئے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا/حدیث: 1380]
عمار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے اس وقت کو یاد رکھا، تو معلوم ہوا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اسی دن شہید کیے گئے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا/حدیث: 1380]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو المسند ۱: ٣٤٣ مثله وأخرجه عبد بن حميد كما في منتخب مسنده لـ ۹۸ ب والحاكم في المستدرك ٤: ٣٩٧ وصححه على شرط مسلم ووافقه الذهبي في تلخيصه والطبراني في الكبير ٣: ۱۱٦، ۱۱۷ وابن عبدالبر في الاستيعاب ۱: ۳۸ كلهم من طريق حماد وقال في مجمع الزوائد ۹: ۱۹۳ - ١٩٤ رواه أحمد والطبراني ورجال أحمد رجال الصحيح. .»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1381
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ، نَا حَمَّادٌ، قَالَ: أَنَا عَمَّارُ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ بِنِصْفِ النَّهَارِ، قَائِلًا أَشْعَثَ أَغْبَرَ بِيَدِهِ قَارُورَةٌ فِيهَا دَمٌ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذَا؟ قَالَ: دَمُ الْحُسَيْنِ وَأَصْحَابِهِ فَلَمْ أَزَلْ أَلْتَقِطُهُ مُنْذُ الْيَوْمَ، فَأَحْصَيْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ فَوَجَدُوهُ قُتِلَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ عَلَيْهِ السَّلَامُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے دوپہر کے وقت قیلولہ کی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پراگندہ حال اور گرد آلود تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک شیشی تھی جس میں خون تھا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حسین اور ان کے ساتھیوں کا خون ہے، میں اسے آج کے دن سے مسلسل جمع کر رہا ہوں۔““
عمار بن ابی عمار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس دن کا حساب لگایا تو لوگوں نے پایا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اسی دن شہید کیے گئے تھے۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا/حدیث: 1381]
عمار بن ابی عمار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس دن کا حساب لگایا تو لوگوں نے پایا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اسی دن شہید کیے گئے تھے۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح .»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح