🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

267. (بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ أَهْلِ الْبَيْتِ)
(اہل بیت کے بعض احوال کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1393
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، نَا حَجَّاجٌ، نَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ فِتْيَةً مِنْ قُرَيْشٍ خَطَبُوا بِنْتَ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو وَخَطَبَهَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَشَاوَرَتْ أَبَا هُرَيْرَةَ وَكَانَ لَنَا صَدِيقًا فَقَالَ: أَبُو هُرَيْرَةَ "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فَاهُ فَإِنِ اسْتَطَعْتِ إِنْ تُقَبِّلِي مُقَبَّلَ رَسُولِ اللَّهِ فَافْعَلِي فَتَزَوَّجْتُهُ".
علی بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ قریش کے چند نوجوانوں نے سیدنا سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کو نکاح کا پیغام دیا اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے بھی انہیں پیغامِ نکاح بھیجا، تو انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا اور وہ ہمارے دوست تھے؛ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے دہن مبارک کا بوسہ لیتے دیکھا ہے، لہٰذا اگر تم اس مقام کو چوم سکو جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوما تھا تو ضرور ایسا کرو۔“ چنانچہ انہوں نے ان سے نکاح کر لیا۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا/حدیث: 1393]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل علي بن زيد بن جدعان . مع الانقطاع . .» ‏‏‏‏
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 157/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں