🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

277. (بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ)
(نبی ﷺ کی سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1407
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَحْمَسِيُّ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْقُرَشِيُّ، قَالَ: أَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجَمِّرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ حَسَنًا قَطُّ إِلَّا دَمَعَتْ عَيْنِي، جَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا مَعَهُ، فَقَالَ: "ادْعُوا لِي لُكَعًا أَوْ أَيْنَ لُكَعٌ؟" فَجَاءَ الْحَسَنُ يَشْتَدُّ حَتَّى أَدْخَلَ يَدَهُ فِي لِحْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَهُ عَلَى فَمِهِ أَوْ فَمَهُ عَلَى فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: "اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ، فَأَحَبَّ مَنْ يُحِبُّهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے کبھی سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا مگر میری آنکھیں اشکبار ہو گئیں؛ (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”میرے لیے لُکَع (بچے) کو بلاؤ“ یا فرمایا: ”لُکَع کہاں ہے؟“
پس سیدنا حسن رضی اللہ عنہ دوڑتے ہوئے آئے یہاں تک کہ انہوں نے اپنا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک میں ڈال دیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دہن مبارک ان کے منہ پر رکھا، یا (راوی کو شک ہے کہ فرمایا:) اپنا منہ ان کے دہن پر رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ، فَأَحَبَّ مَنْ يُحِبُّهُ» ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، پس تو بھی اس سے محبت فرما جو اس سے محبت کرے۔““ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا/حدیث: 1407]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل هشام بن سعد أبو سعد القرشي فإنه ضعيف والحسن بن علي القرشي لم أجده . .» ‏‏‏‏
«صحيح البخاري: 339/4، صحيح مسلم: 1882/4، مسند الامام احمد: 331/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں