الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
424. (بَابُ فَضْلِ الْأَشْعَرِيِّينَ)
(اشعریوں کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1612
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي أَصْحَابِهِ يَوْمًا فَقَالَ: "اللَّهُمَّ أَنْجِ أَصْحَابَ السَّفِينَةِ"، ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً فَقَالَ: "قَدِ اسْتَمَرَّتْ"، فَلَمَّا دَنَوْا مِنَ الْمَدِينَةِ قَالَ: "قَدْ جَاءُوا يَقُودُهُمْ رَجُلٌ صَالِحٌ" وَالَّذِينَ كَانُوا فِي السَّفِينَةِ الْأَشْعَرِيُّونَ كَانُوا أَرْبَعِينَ رَجُلًا، وَالَّذِي قَادَهُمْ عَمْرُو بْنُ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيُّ.
قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَنْجِ أَصْحَابَ السَّفِينَةِ» ”اے اللہ! کشتی والوں کو نجات عطا فرما۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر ٹھہرے رہے، پھر فرمایا: ”یقیناً وہ (بخیر و عافیت) رواں دواں ہو گئی ہے۔“
پھر جب وہ مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آ چکے ہیں، ایک صالح مرد ان کی قیادت کر رہا ہے۔“
اور وہ لوگ جو کشتی میں سوار تھے، وہ اشعری قبیلے کے لوگ تھے، ان کی تعداد چالیس تھی، اور جس شخص نے ان کی قیادت کی وہ سیدنا عمرو بن الحمق الخزاعی رضی اللہ عنہ تھے۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَهْلِ الْيَمَنِ/حدیث: 1612]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لإرساله . وأخرجه عبدالرزاق في مصنفه (١١: ٥٤) عن معمر قال بلغني ان النبي ﷺ ... الخ وقرن معه الرقم ١٦٥٩ الآتي . .»
«مصنف عبدالرزاق: 54/11»
«مصنف عبدالرزاق: 54/11»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف