الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
512. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
(نبی ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1738
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا: نَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ "أُمِرُوا بِالِاسْتِغْفَارِ لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَسَبُّوهُمْ" وَقَالَ: أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَتْ: يَا ابْنَ أُخْتِي "أُمِرُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَسَبُّوهُمْ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”ان لوگوں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے لیے استغفار کا حکم دیا گیا تھا، مگر انہوں نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔“
اور ابو معاویہ رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھانجے! ان لوگوں کو حکم تو یہ دیا گیا تھا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے لیے دعائے مغفرت کریں، لیکن انہوں نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 1738]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. .»
«المصنف لابن ابي شيبه: 405/6، ح: 32414؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 501/2، ح: 3719؛ السنة لابن ابي عاصم: 1003»
«المصنف لابن ابي شيبه: 405/6، ح: 32414؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 501/2، ح: 3719؛ السنة لابن ابي عاصم: 1003»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1739
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا جَعْفَرٌ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، قَالَ: " ثَلَاثٌ ارْفُضُوهُنَّ: سَبُّ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّظَرُ فِي النُّجُومِ، وَالنَّظَرُ فِي الْقَدَرِ ".
میمون بن مہران رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جنہیں تم ترک کر دو: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو برا بھلا کہنا، ستاروں (کے اثرات) میں غوروخوض کرنا اور تقدیر (کے معاملے) میں بحث و نظر کرنا۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 1739]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح إلى ميمون، وهو مكرر رقم (١٩). .»
«تقدم تخريجه في رقم: 19»
«تقدم تخريجه في رقم: 19»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح إلى ميمون