الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
664. (بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ)
(سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1933
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، نَا مُؤَمَّلٌ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ جَمَعَ النَّاسَ فَسَأَلَهُمْ لِمَ أُنْزِلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ حَتَّى انْتَهَى إِلَيَّ، فَقَالَ: مَا تَقُولُ؟ قُلْتُ: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا، فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا "أَيْ إِنَّكَ مَيِّتٌ"، فَقَالَ: مَا أَرَاكَ إِلَّا قَدْ صَدَقْتَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو جمع کیا اور ان سے دریافت فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ کس لیے نازل ہوئی؟ یہاں تک کہ وہ (سوال کرتے ہوئے) مجھ تک پہنچے، تو انہوں نے پوچھا: ”تم کیا کہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾ کا مفہوم یہ ہے «أَيْ إِنَّكَ مَيِّتٌ» ”یعنی بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب ہے“، تو انہوں نے فرمایا: ”میں یہی سمجھتا ہوں کہ تم نے سچ کہا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 1933]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لضعف مؤمل بن اسماعيل العدوي . .»
«تقدم تخريجه في رقم:1871»
«تقدم تخريجه في رقم:1871»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف