الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب في التقوى
باب: تقویٰ کا بیان
حدیث نمبر: 69
فالأول: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قِيلَ: يَا رسولَ الله، مَنْ أكرمُ النَّاس؟ قَالَ: «أَتْقَاهُمْ» . فقالوا: لَيْسَ عن هَذَا نسألُكَ، قَالَ: «فَيُوسُفُ نَبِيُّ اللهِ ابنُ نَبِيِّ اللهِ ابنِ نَبيِّ اللهِ ابنِ خليلِ اللهِ» قالوا: لَيْسَ عن هَذَا نسألُكَ، قَالَ: «فَعَنْ مَعَادِنِ العَرَبِ تَسْأَلوني؟ خِيَارُهُمْ في الجَاهِليَّةِ خِيَارُهُمْ في الإِسْلامِ إِذَا فقُهُوا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
و«فَقُهُوا» بِضم القافِ عَلَى المشهورِ وَحُكِيَ كَسْرُها: أيْ عَلِمُوا أحْكَامَ الشَّرْعِ.
و«فَقُهُوا» بِضم القافِ عَلَى المشهورِ وَحُكِيَ كَسْرُها: أيْ عَلِمُوا أحْكَامَ الشَّرْعِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں سب سے زیادہ متقی ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: ہم آپ سے اس کے بارے میں نہیں پوچھ رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر یوسف (علیہ السلام) ہیں، جو اللہ کے نبی ہیں، اللہ کے نبی کے بیٹے ہیں، (جو) اللہ کے نبی کے بیٹے ہیں، (جو) اللہ کے خلیل کے بیٹے ہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ہم آپ سے اس کے بارے میں (بھی) نہیں پوچھ رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیا تم مجھ سے عرب کے خاندانوں کے بارے میں پوچھ رہے ہو؟ ان میں سے جو جاہلیت میں بہتر تھے وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں، جب وہ دین کی سمجھ حاصل کر لیں۔“
(متفق علیہ)
«فَقُهُوا»: مشہور قول کے مطابق قاف کے ضمہ کے ساتھ ہے، اور اس کا کسرہ بھی منقول ہے، یعنی وہ شریعت کے احکام جان لیں۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 69]
(متفق علیہ)
«فَقُهُوا»: مشہور قول کے مطابق قاف کے ضمہ کے ساتھ ہے، اور اس کا کسرہ بھی منقول ہے، یعنی وہ شریعت کے احکام جان لیں۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 170 (3353)، ومسلم 7/ 103 (2378).
وضاحت: «أَتْقَاهُمْ» : اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی وجہ سے: ”بے شک اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہے۔“ (سورۃ الحجرات: 13)
«فَيُوسُفُ» : وہ یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم الصلاۃ والسلام ہیں۔
«مَعَادِنِ العَرَبِ» : یعنی ان کی اصلیں اور ان کے نسب۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/275)
«فَيُوسُفُ» : وہ یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم الصلاۃ والسلام ہیں۔
«مَعَادِنِ العَرَبِ» : یعنی ان کی اصلیں اور ان کے نسب۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/275)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 70
الثَّاني: عن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرةٌ، وإنَّ اللهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا فَيَنْظُرَ كَيفَ تَعْمَلُونَ، فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ؛ فإنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِي إسرائيلَ كَانَتْ في النِّسَاءِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دنیا میٹھی اور سرسبز ہے، اور اللہ تمہیں اس میں (پہلوں کا) جانشین بنانے والا ہے، پھر وہ دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ پس دنیا (کے فتنے) سے بچو اور عورتوں (کے فتنے) سے بچو، کیونکہ بنی اسرائیل کا پہلا فتنہ عورتوں ہی میں تھا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 70]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 70]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 89 (2742).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 71
الثالث: عن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقول: «اللَّهُمَّ إنِّي أَسألُكَ الهُدَى، وَالتُّقَى، وَالعَفَافَ، وَالغِنَى» . رواه مسلم.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى، وَالتُّقَى، وَالْعَفَافَ، وَالْغِنَى» (اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور (مخلوق سے) بے نیازی کا سوال کرتا ہوں)۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 71]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 71]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 81 (2721).
وضاحت: اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لیے بھی کسی نفع اور نقصان کے مالک نہیں، اور اس میں ان لوگوں (کے عقیدے) کے باطل ہونے کی دلیل ہے جو نفع حاصل کرنے اور نقصان دور کرنے کے لیے اولیاء اور صالحین سے لو لگاتے ہیں۔ (شرح ریاض الصالحین 1/279)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 72
الرابع: عن أبي طريفٍ عدِيِّ بن حاتمٍ الطائيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: سمعتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ ثُمَّ رَأَى أتْقَى للهِ مِنْهَا فَليَأْتِ التَّقْوَى» . رواه مسلم.
سیدنا ابو طریف عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی بات پر قسم کھائے، پھر اس سے زیادہ تقویٰ والی بات دیکھے تو وہ تقویٰ والا کام کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 72]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 85 (1651) (15).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 73
الخامس: عن أبي أُمَامَةَ صُدَيّ بنِ عجلانَ الباهِلِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يَخْطُبُ في حجةِ الوداعِ، فَقَالَ: «اتَّقُوا اللهَ وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ، وَصُومُوا شَهْرَكُمْ، وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ، وَأَطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ» . رواه الترمذي، في آخر كتابِ الصلاةِ، وَقالَ: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابو امامہ صدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع میں خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو، اپنی پانچ (نمازیں) پڑھو، اپنے (رمضان کے) مہینے کے روزے رکھو، اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کرو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو، (اس طرح) تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“
(اسے ترمذی نے کتاب الصلاۃ کے آخر میں روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 73]
(اسے ترمذی نے کتاب الصلاۃ کے آخر میں روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1955)، والترمذي (616).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1955)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أصله عند الترمذي (616 وسنده حسن)
أصله عند الترمذي (616 وسنده حسن)