🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. باب في المجاهدة
باب: مجاہدہ (نفس کے خلاف جدوجہد) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 95
وأما الأحاديث: فالأول: عن أبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الله تَعَالَى قَالَ: مَنْ عادى لي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بالحَرْبِ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدي بشَيءٍ أَحَبَّ إلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيهِ، وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقرَّبُ إلَيَّ بالنَّوافِلِ حَتَّى أحِبَّهُ، فَإذَا أَحبَبتُهُ كُنْتُ سَمعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ، ويَدَهُ الَّتي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشي بِهَا، وَإنْ سَأَلَني أعْطَيْتُهُ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لأُعِيذَنَّهُ» . رواه البخاري.
«آذَنتُهُ» : أعلمته بأني محارِب لَهُ. «اسْتَعَاذَني» روي بالنون وبالباءِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی تو میں اس کے خلاف اعلانِ جنگ کرتا ہوں، اور میرا بندہ جن چیزوں کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا ہے ان میں مجھے سب سے زیادہ محبوب وہ چیز ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے، اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں، پھر جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اور اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اور اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے، اور اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے، اور اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اسے ضرور دیتا ہوں، اور اگر وہ مجھ سے پناہ مانگے تو میں اسے ضرور پناہ دیتا ہوں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«آذَنْتُهُ»: میں نے اسے خبردار کر دیا کہ میں اس سے جنگ کرنے والا ہوں۔
«اسْتَعَاذَنِي»: یہ نون کے ساتھ (اسْتَعَاذَنِي) اور باء کے ساتھ (اسْتَعَاذَ بِي) دونوں طرح روایت کیا گیا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 95]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 131 (6502).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 96
الثاني: عن أنس - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - فيما يرويه عن ربّه - عز وجل - قَالَ: «إِذَا تَقَربَ العَبْدُ إلَيَّ شِبْرًا تَقَربْتُ إِلَيْه ذِرَاعًا، وَإِذَا تَقَرَّبَ إلَيَّ ذِرَاعًا تَقَربْتُ مِنهُ بَاعًا، وِإذَا أتَانِي يَمشي أتَيْتُهُ هَرْوَلَةً» رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، اس (حدیث) میں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل سے روایت کرتے ہیں، فرمایا: ”جب بندہ ایک بالشت میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ (ایک باع) کے برابر اس کے قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ میرے پاس چل کر آتا ہے تو میں اس کے پاس دوڑ کر آتا ہوں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 191 (7536).
وضاحت: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری میں فرماتے ہیں: ”اس کا معنی (بندے کا) اللہ کی اطاعت اور اس کے فرائض و نوافل کی ادائیگی کے ذریعے اس کا قرب حاصل کرنا ہے، اور اللہ سبحانہ کا اپنے بندے سے قریب ہونا اسے ثواب دینا ہے۔“ (فتح الباری 13/628، حدیث 7536)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 97
الثالث: عن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «نِعْمَتَانِ مَغبونٌ فيهما كَثيرٌ مِنَ النَّاسِ: الصِّحَّةُ، وَالفَرَاغُ» . رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ خسارے (دھوکے) میں ہیں: صحت اور فراغت۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 97]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 109 (6412).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 98
الرابع: عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقُومُ مِنَ اللَّيلِ حَتَّى تَتَفَطَّرَ قَدَمَاهُ فَقُلْتُ لَهُ: لِمَ تَصنَعُ هَذَا يَا رسولَ الله، وَقدْ غَفَرَ الله لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: «أَفَلا أُحِبُّ أَنْ أكُونَ عَبْدًا شَكُورًا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ، هَذَا لفظ البخاري.
ونحوه في الصحيحين من رواية المغيرة بن شعبة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو (نماز میں) اتنا قیام کرتے کہ آپ کے قدم مبارک پھٹ جاتے، تو میں نے آپ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ایسا کیوں کرتے ہیں حالانکہ اللہ نے آپ کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کر دیے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں یہ پسند نہ کروں کہ میں (اللہ کا) شکر گزار بندہ بنوں؟“
(متفق علیہ، اور یہ بخاری کے الفاظ ہیں)
اور اسی طرح کی روایت صحیحین میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے بھی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 98]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 169 (4837)، ومسلم 8/ 141 (2820) (81).
وضاحت: «تَتَفَطَّرَ» : یعنی پھٹ جاتے۔
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کی (یہ) حدیث بخاری (4836) اور مسلم (2819) نے روایت کی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 99
الخامس: عن عائشة رضي الله عنها، أنَّها قَالَتْ: كَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا دَخَلَ العَشْرُ أَحْيَا اللَّيلَ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ، وَجَدَّ وَشَدَّ المِئْزَر. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
والمراد: العشر الأواخر مِنْ شهر رمضان. و«المِئْزَرُ» : الإزار، وَهُوَ كناية عن اعتزالِ النساءِ. وقيلَ: المُرادُ تَشْمِيرُهُ للِعِبَادةِ، يُقالُ: شَدَدْتُ لِهَذَا الأمْرِ مِئْزَري: أي تَشَمَّرْتُ وَتَفَرَّغْتُ لَهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب عشرہ شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو (عبادت سے) زندہ رکھتے، اپنے گھر والوں کو جگاتے، (عبادت میں) خوب محنت کرتے اور تہبند کس لیتے۔
(متفق علیہ)
اور (عشرہ سے) مراد رمضان کے مہینے کا آخری عشرہ ہے۔
«المِئْزَرُ»: تہبند، اور (اسے کسنا) عورتوں سے الگ رہنے سے کنایہ ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اس سے مراد عبادت کے لیے کمر بستہ ہونا ہے، کہا جاتا ہے: «شَدَدْتُ لِهَذَا الْأَمْرِ مِئْزَرِي» یعنی میں اس کام کے لیے کمر بستہ ہو گیا اور اس کے لیے فارغ ہو گیا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 99]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 61 (2024)، ومسلم 3/ 175 (1174) (7).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 100
السادس: عن أبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «المُؤْمِنُ القَوِيُّ خَيرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنَ المُؤْمِنِ الضَّعيفِ وَفي كُلٍّ خَيرٌ. احْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ، واسْتَعِنْ بِاللهِ وَلاَ تَعْجَزْ. وَإنْ أَصَابَكَ شَيءٌ فَلاَ تَقُلْ لَوْ أنّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا، وَلَكِنْ قُلْ: قَدرُ اللهِ، وَمَا شَاءَ فَعلَ؛ فإنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيطَانِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طاقتور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن سے بہتر اور زیادہ محبوب ہے، اور ہر ایک میں بھلائی ہے۔ جو چیز تمہیں نفع دے اس کی حرص کرو، اور اللہ سے مدد مانگو اور عاجز نہ بنو۔ اور اگر تمہیں کوئی (تکلیف) پہنچے تو یہ نہ کہو کہ اگر میں ایسا کرتا تو ایسا ایسا ہو جاتا، بلکہ یہ کہو: «قَدَرُ اللهِ، وَمَا شَاءَ فَعَلَ» (یہ اللہ کی تقدیر ہے، اور اس نے جو چاہا کیا)، کیونکہ لفظِ اگر شیطان کے عمل کا دروازہ کھول دیتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 56 (2664) (34).
وضاحت: «وَفِي كُلٍّ خَيْرٌ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ طاقتور اور کمزور ہر ایک میں بھلائی ہے، کیونکہ وہ دونوں ایمان میں شریک ہیں۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 8/382، حدیث 2664)
«قَدَرُ اللهِ» : شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قَدَرُ اللهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ، اور بعض نے اسے (قَدَّرَ اللهُ وَمَا شَاءَ فَعَلَ) ضبط کیا ہے، یعنی اللہ نے واقع ہونے والی چیز کو مقدر کیا، اور پہلا معنی زیادہ واضح ہے، یعنی یہ جو واقع ہوا ہے وہ اللہ کی تقدیر یعنی اللہ کا مقدر کیا ہوا ہے، اور اللہ نے جو چاہا کیا۔“ (شرح کتاب التوحید لابن باز ص 250)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 101
السابع: عَنْهُ: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «حُجِبَتِ النَّارُ بالشَّهَواتِ، وَحُجِبَتِ الجَنَّةُ بِالمَكَارِهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: «حُفَّتْ» بدل «حُجِبَتْ» وَهُوَ بمعناه: أي بينه وبينها هَذَا الحجاب فإذا فعله دخلها.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم کو خواہشات سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور جنت کو ناپسندیدہ چیزوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں «حُجِبَتْ» کی جگہ «حُفَّتْ» (گھیر دی گئی) ہے، اور اس کا معنی بھی وہی ہے، یعنی اس (بندے) کے اور اس (جنت یا جہنم) کے درمیان یہی پردہ ہے، جب وہ اسے کر گزرتا ہے تو اس میں داخل ہو جاتا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 101]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 127 (6487)، ومسلم 8/ 143 (2823).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 102
الثامن: عن أبي عبد الله حُذَيفَةَ بنِ اليمانِ رضي الله عنهم، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ لَيلَةٍ فَافْتَتَحَ البقَرَةَ، فَقُلْتُ: يَرْكَعُ عِنْدَ المئَةِ، ثُمَّ مَضَى. فَقُلْتُ: يُصَلِّي بِهَا في ركعَة فَمَضَى، فقُلْتُ: يَرْكَعُ بِهَا، ثُمَّ افْتَتَحَ النِّسَاءَ فَقَرَأَهَا، ثُمَّ افْتَتَحَ آلَ عِمْرَانَ فَقَرَأَهَا، يَقرَأُ مُتَرَسِّلًا: إِذَا مَرَّ بآية فِيهَا تَسبيحٌ سَبَّحَ، وَإذَا مَرَّ بسُؤَالٍ سَأَلَ، وَإذَا مَرَّ بتَعَوُّذٍ تَعَوَّذَ، ثُمَّ رَكَعَ، فَجَعَلَ يَقُولُ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ العَظِيمِ» فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحوًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا لَكَ الحَمْدُ» ثُمَّ قَامَ طَويلًا قَريبًا مِمَّا رَكَعَ، ثُمَّ سَجَدَ، فَقَالَ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى» فَكَانَ سُجُودُهُ قَريبًا مِنْ قِيَامِهِ. رواه مسلم.
سیدنا ابو عبداللہ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے سورۃ البقرہ شروع کی، میں نے (دل میں) کہا: آپ سو آیات پر رکوع کریں گے، پھر آپ آگے بڑھ گئے۔ میں نے کہا: آپ اسے (پوری سورت کو) ایک رکعت میں پڑھیں گے، لیکن آپ آگے بڑھتے گئے۔ میں نے کہا: آپ اسے (ختم کر کے) رکوع کریں گے، پھر آپ نے سورۃ النساء شروع کی اور اسے پڑھا، پھر سورۃ آل عمران شروع کی اور اسے پڑھا، آپ ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے، جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں تسبیح ہوتی تو تسبیح کرتے، اور جب کسی سوال (والی آیت) سے گزرتے تو سوال کرتے، اور جب کسی پناہ مانگنے (والی آیت) سے گزرتے تو پناہ مانگتے۔ پھر آپ نے رکوع کیا اور کہنے لگے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» (پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے)، اور آپ کا رکوع تقریباً آپ کے قیام جتنا تھا۔ پھر آپ نے کہا: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» (اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد کی، اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے)، پھر آپ دیر تک کھڑے رہے، تقریباً اتنا جتنا رکوع کیا تھا، پھر سجدہ کیا اور کہا: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» (پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے)، اور آپ کا سجدہ (بھی) تقریباً آپ کے قیام جتنا تھا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 186 (772) (203).
وضاحت: «يَرْكَعُ بِهَا» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ میں نے گمان کیا کہ آپ اس (سورت) کے ساتھ سلام پھیریں گے اور اسے دو رکعتوں پر تقسیم کریں گے، اور رکعت سے مراد پوری نماز ہے جو دو رکعتیں ہیں، اور یہ تاویل ضروری ہے تاکہ اس کے بعد والا کلام درست بیٹھے۔ اور اس بنا پر ان کے قول: پھر آپ آگے بڑھ گئے، کا معنی یہ ہے کہ آپ نے اس کا اکثر حصہ پڑھ لیا، اس طرح کہ میرا غالب گمان ہوا کہ آپ پہلی رکعت کا رکوع بقرہ کے آخر ہی میں کریں گے، تب میں نے کہا: آپ پہلی رکعت کا رکوع اسی پر کریں گے، لیکن آپ آگے بڑھ گئے اور سورۃ النساء شروع کر دی۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/255، حدیث 772)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 103
التاسع: عن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - لَيلَةً، فَأَطَالَ القِيامَ حَتَّى هَمَمْتُ بأمْرِ سُوءٍ! قيل: وَمَا هَمَمْتَ بِهِ؟ قَالَ: هَمَمْتُ أَنْ أجْلِسَ وَأَدَعَهُ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے اتنا لمبا قیام کیا کہ میں نے ایک بری بات کا ارادہ کر لیا۔ پوچھا گیا: آپ نے کس بات کا ارادہ کیا؟ انہوں نے کہا: میں نے ارادہ کیا کہ بیٹھ جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (اکیلا) چھوڑ دوں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 64 (1135)، ومسلم 2/ 186 (773) (204).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 104
العاشر: عن أنس - رضي الله عنه - عن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يَتْبَعُ المَيتَ ثَلاَثَةٌ: أهْلُهُ وَمَالُهُ وَعَملُهُ، فَيَرجِعُ اثنَانِ وَيَبْقَى وَاحِدٌ: يَرجِعُ أهْلُهُ وَمَالُهُ، وَيَبقَى عَملُهُ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کے پیچھے تین چیزیں جاتی ہیں: اس کے گھر والے، اس کا مال اور اس کا عمل، پھر دو لوٹ آتی ہیں اور ایک باقی رہ جاتی ہے: اس کے گھر والے اور اس کا مال لوٹ آتے ہیں اور اس کا عمل باقی رہ جاتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 104]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 134 (6514)، ومسلم 8/ 211 (2960) (5).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں