الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب الشفاعة
باب: سفارش کا بیان
حدیث نمبر: 246
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أتاهُ طَالِبُ حَاجَةٍ أقبَلَ عَلَى جُلَسَائِهِ، فَقَالَ: «اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا، وَيَقْضِي الله عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا أحَبَّ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية: «مَا شَاءَ» .
وفي رواية: «مَا شَاءَ» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی ضرورت مند آتا تو آپ اپنے ہم نشینوں کی طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے: ”سفارش کرو، تمہیں اجر دیا جائے گا، اور اللہ اپنے نبی کی زبان پر جو پسند فرماتا ہے فیصلہ کرتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”جو چاہتا ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 246]
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”جو چاہتا ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 246]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 171 (7476)، ومسلم 8/ 37 (2627) (145).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 247
وعن ابن عباس رضي الله عنهم في قِصَّةِ برِيرَةَ وَزَوْجِهَا، قَالَ: قَالَ لَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ رَاجَعْتِهِ؟» قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ تَأمُرُنِي؟ قَالَ: «إنَّمَا أَشْفَع» قَالَتْ: لاَ حَاجَةَ لِي فِيهِ. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سیدہ بریرہ (رضی اللہ عنہا) اور ان کے شوہر کے قصے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (بریرہ) سے فرمایا: ”کاش تم اس کی طرف رجوع کر لو!“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ انہوں نے کہا: مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 247]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 247]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 62 (5283).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)