🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. باب ملاطفة اليتيم والبنات وسائر الضعفة والمساكين والمنكسرين والإحسان إليهم والشفقة عليهم والتواضع معهم وخفض الجناح لهم
باب: یتیم، بیٹیوں اور تمام کمزوروں، مسکینوں اور شکستہ دل لوگوں کے ساتھ نرمی، ان سے حسن سلوک، ان پر شفقت، ان کے ساتھ تواضع اور ان کے لیے عاجزی کا پہلو جھکانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 270
وعن أَبي شُرَيحٍ خُوَيْلِدِ بن عمرو الخزاعِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ إنِّي أُحَرِّجُ حَقَّ الضَّعِيفَينِ: اليَتِيم وَالمَرْأةِ» حديث حسن رواه النسائي بإسناد جيد.
ومعنى «أُحَرِّجُ» : أُلْحِقُ الحَرَجَ وَهُوَ الإثْمُ بِمَنْ ضَيَّعَ حَقَّهُمَا، وَأُحَذِّرُ مِنْ ذلِكَ تَحْذِيرًا بَليغًا، وَأزْجُرُ عَنْهُ زجرًا أكيدًا.
سیدنا ابوشریح خویلد بن عمرو خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں دو کمزوروں، یتیم اور عورت، کے حق (کو ضائع کرنے) کو گناہ قرار دیتا ہوں۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے نسائی نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«أُحَرِّجُ» کا معنی ہے: جو ان دونوں کا حق ضائع کرے، میں اسے حرج یعنی گناہ کا مستحق ٹھہراتا ہوں، اور اس سے سخت ڈراتا ہوں اور تاکید کے ساتھ اس سے روکتا ہوں۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 270]
تخریج الحدیث: أخرجه: النسائي في «الكبرى» (9150).

الحكم على الحديث:
الإمام النووي: حديث حسن، رواه النسائي بإسناد جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 271
وعن مصعب بن سعد بن أَبي وقَّاص رضي الله عنهم، قَالَ: رَأى سعد أنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَى مَنْ دُونَهُ، فَقَالَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «هَلْ تُنْصرُونَ وتُرْزَقُونَ إلاَّ بِضُعَفَائِكُمْ» . رواه البخاري هكذا مُرسلًا، فإن مصعب بن سعد تابعيٌّ، ورواه الحافظ أَبُو بكر البرقاني في صحيحه متصلًا عن مصعب، عن أبيه - رضي الله عنه.
مصعب بن سعد بن ابی وقاص (رحمہ اللہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (میرے والد) سیدنا سعد (رضی اللہ عنہ) نے خیال کیا کہ انہیں اپنے سے کم تر لوگوں پر فضیلت حاصل ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری مدد کی جاتی ہے اور تمہیں رزق دیا جاتا ہے تو صرف تمہارے کمزوروں کی وجہ سے۔“
(اسے بخاری نے اسی طرح مرسل روایت کیا ہے، کیونکہ مصعب بن سعد تابعی ہیں، اور حافظ ابوبکر برقانی نے اسے اپنی صحیح میں مصعب سے، انہوں نے اپنے والد (سیدنا سعد) رضی اللہ عنہ سے متصل روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 271]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 44 (2896).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 272
وعن أَبي الدَّرداءِ عُويمر - رضي الله عنه - قَالَ: سمعتُ رَسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «ابْغُوني الضُّعَفَاء، فَإنَّمَا تُنْصَرُونَ وتُرْزَقُونَ، بِضُعَفَائِكُمْ» . رواه أَبُو داود بإسناد جيد.
سیدنا ابودرداء عویمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرے لیے کمزوروں کو تلاش کرو، کیونکہ تمہاری مدد کی جاتی ہے اور تمہیں رزق دیا جاتا ہے تو صرف تمہارے کمزوروں کی وجہ سے۔“
(اسے ابوداود نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 272]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2594)، والترمذي (1702)، والنسائي 6/ 45 - 46.
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2594)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أخرجه الترمذي (1702 وسنده صحيح) ورواه النسائي (3181 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں