الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب فضل الحب في الله والحث عَلَيهِ وإعلام الرجل من يحبه، أنه يحبه، وماذا يقول لَهُ إِذَا أعلمه
باب: اللہ کی خاطر محبت کی فضیلت اور اس کی ترغیب، آدمی جس سے محبت کرتا ہو اسے بتا دینا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے، اور جب وہ اسے بتائے تو (دوسرا) اسے کیا جواب دے
حدیث نمبر: 375
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلاوَةَ الإيمانِ: أَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ أحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سَوَاهُمَا، وَأنْ يُحِبَّ المَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إلاَّ للهِ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ في الكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ الله مِنْهُ، كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ في النَّارِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں وہ ان کے ذریعے ایمان کی مٹھاس پا لیتا ہے: یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اسے ان دونوں کے سوا ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ وہ کسی شخص سے محبت کرے تو صرف اللہ کی خاطر محبت کرے، اور یہ کہ اللہ نے جب اسے کفر سے نجات دے دی تو اب وہ کفر میں لوٹنے کو اسی طرح ناپسند کرے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 375]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 10 (16)، ومسلم 1/ 48 (43) (67).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 376
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللهُ في ظِلِّهِ يَوْمَ لاَ ظِلَّ إلاَّ ظِلُّهُ: إمَامٌ عَادِلٌ، وَشَابٌّ نَشَأ في عِبَادَةِ الله - عز وجل - وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ بِالمَسَاجِدِ، وَرَجُلاَنِ تَحَابّا في اللهِ اجْتَمَعَا عَلَيهِ وتَفَرَّقَا عَلَيهِ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأةٌ ذَاتُ حُسْنٍ وَجَمَالٍ، فَقَالَ: إنِّي أخَافُ الله، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ، فَأخْفَاهَا حَتَّى لاَ تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ، وَرَجُلٌ ذَكَرَ الله خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات (قسم کے) لوگ ہیں جنہیں اللہ اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہو گا: عادل حکمران، وہ نوجوان جو اللہ عزوجل کی عبادت میں پروان چڑھا، وہ آدمی جس کا دل مسجدوں میں اٹکا رہتا ہے، وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کی، اسی پر جمع ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے، وہ آدمی جسے کسی حسن و جمال والی عورت نے (برائی کی) دعوت دی تو اس نے کہا: میں اللہ سے ڈرتا ہوں، وہ آدمی جس نے کوئی صدقہ کیا اور اسے اتنا چھپایا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہوا کہ اس کا دایاں ہاتھ کیا خرچ کرتا ہے، اور وہ آدمی جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا تو اس کی آنکھیں بہہ پڑیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 376]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 376]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 138 (1423)، ومسلم 3/ 93 (1031) (91).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 377
وعنه، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنّ الله تَعَالَى يَقُول يَوْمَ القِيَامَةِ: أيْنَ المُتَحَابُّونَ بِجَلالِي؟ اليَوْمَ أُظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي يَوْمَ لاَ ظِلَّ إلاَّ ظِلِّي» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میرے جلال (عظمت) کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا جس دن میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 377]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 377]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 12 (2566) (37).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 378
وعنه، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «والَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لا تَدْخُلُوا الجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أوَلاَ أدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ؟ أَفْشُوا السَّلامَ بينكم» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم جنت میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ ایمان لے آؤ، اور تم (کامل) مومن نہیں ہو گے یہاں تک کہ آپس میں محبت کرو، کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اسے کرو تو آپس میں محبت کرنے لگو؟ آپس میں سلام کو عام کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 378]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 378]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 53 (54) (94).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 379
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «أنَّ رَجُلًا زَارَ أخًا لَهُ في قَرْيَةٍ أخْرَى، فَأرصَدَ اللهُ لَهُ عَلَى مَدْرَجَتِهِ مَلَكًا...» وذكر الحديث إِلَى قوله: «إنَّ الله قَدْ أحبَّكَ كَمَا أحْبَبْتَهُ فِيهِ» . رواه مسلم، وقد سبق بالباب قبله.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی دوسری بستی میں اپنے ایک بھائی سے ملنے گیا، تو اللہ نے اس کے راستے پر ایک فرشتہ مقرر کر دیا ...“ اور (راوی نے) حدیث یہاں تک ذکر کی: ”اللہ نے تم سے ویسی ہی محبت کی ہے جیسی تم نے اس کی خاطر اس سے محبت کی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور یہ اس سے پہلے والے باب میں گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 379]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور یہ اس سے پہلے والے باب میں گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (361). أخرجه: مسلم 8/ 12 (2567) (38).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 361 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 380
وعن البرَاءِ بن عازب رضي الله عنهم، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - أنَّهُ قَالَ في الأنصار: «لاَ يُحِبُّهُمْ إلاَّ مُؤمِنٌ، وَلاَ يُبْغِضُهُمْ إلاَّ مُنَافِقٌ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ الله» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے بارے میں فرمایا: ”ان سے صرف مومن ہی محبت کرتا ہے اور ان سے صرف منافق ہی بغض رکھتا ہے، جس نے ان سے محبت کی اللہ اس سے محبت کرے گا اور جس نے ان سے بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 380]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 380]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 39 (3783)، ومسلم 1/ 60 (75) (129).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 381
وعن معاذ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «قَالَ الله - عز وجل: المُتَحَابُّونَ فِي جَلالِي، لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: میرے جلال (عظمت) کی خاطر آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہوں گے، جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 381]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2390).
وضاحت: «يَغْبِطُهُمُ» : غبطہ (رشک) یہ ہے کہ کسی دوسرے کو حاصل بھلائی جیسی بھلائی کی تمنا کی جائے، بغیر اس کے کہ وہ اس سے زائل ہو۔ (دلیل الفالحین 3/335)
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5011 / التحقيق الثانى) ، التعليق الرغيب (4 / 47) (الترمذي 2390)
حدیث نمبر: 382
وعن أَبي إدريس الخولاني رحمه الله، قَالَ: دخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ، فَإذَا فَتًى بَرَّاق الثَّنَايَا وَإِذَا النَّاسُ مَعَهُ، فَإِذَا اخْتَلَفُوا في شَيْءٍ، أَسْنَدُوهُ إِلَيْه، وَصَدَرُوا عَنْ رَأيِهِ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ، فَقيلَ: هَذَا مُعَاذُ بْنُ جَبَل - رضي الله عنه. فَلَمَّا كَانَ مِنَ الغَدِ، هَجَّرْتُ، فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي بالتَّهْجِيرِ، ووَجَدْتُهُ يُصَلِّي، فانْتَظَرتُهُ حَتَّى قَضَى صَلاتَهُ، ثُمَّ جِئْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيهِ، ثُمَّ قُلْتُ: وَاللهِ إنّي لأَحِبُّكَ لِله، فَقَالَ: آلله؟ فَقُلْتُ: اللهِ، فَقَالَ: آللهِ؟ فَقُلْتُ: اللهِ، فَأَخَذَنِي بِحَبْوَةِ رِدَائِي، فجبذني إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَبْشِرْ! فإنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «قَالَ الله تَعَالَى: وَجَبَتْ مَحَبَّتي لِلْمُتَحابِّين فِيَّ، وَالمُتَجَالِسينَ فيَّ، وَالمُتَزَاوِرِينَ فيَّ، وَالمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ» . حديث صحيح رواه مالك في الموطأ بإسناده الصحيح.
قوله: «هَجَّرْتُ» أيْ بَكَّرْتُ، وَهُوَ بتشديد الجيم قوله: «آلله فَقُلْت: الله» الأول بهمزة ممدودة للاستفهام، والثاني بلا مد.
قوله: «هَجَّرْتُ» أيْ بَكَّرْتُ، وَهُوَ بتشديد الجيم قوله: «آلله فَقُلْت: الله» الأول بهمزة ممدودة للاستفهام، والثاني بلا مد.
ابوادریس خولانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں دمشق کی مسجد میں داخل ہوا تو (دیکھا کہ) ایک چمکتے دانتوں والا نوجوان ہے اور لوگ اس کے ساتھ ہیں، جب وہ کسی بات میں اختلاف کرتے تو اسے ان کی طرف لوٹاتے اور ان کی رائے پر (مطمئن ہو کر) واپس جاتے، میں نے ان کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا: یہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔ جب اگلا دن ہوا تو میں سویرے (مسجد) گیا، تو دیکھا کہ وہ مجھ سے پہلے سویرے پہنچ چکے ہیں، اور میں نے انہیں نماز پڑھتے پایا، میں نے ان کا انتظار کیا یہاں تک کہ انہوں نے اپنی نماز پوری کر لی، پھر میں ان کے سامنے کی طرف سے ان کے پاس آیا، انہیں سلام کیا، پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا: کیا اللہ کی قسم (کھا کر کہتے ہو)؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم۔ انہوں نے پھر کہا: کیا اللہ کی قسم؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم۔ تو انہوں نے میری چادر کا کنارہ پکڑا اور مجھے اپنی طرف کھینچ لیا اور فرمایا: خوش ہو جاؤ! کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میری محبت واجب ہو گئی ان لوگوں کے لیے جو میری خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں، میری خاطر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہیں، میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں اور میری خاطر (اپنا آپ) خرچ کرتے ہیں۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے مالک نے موطا میں اپنی صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«هَجَّرْتُ»: یعنی میں سویرے گیا، اور یہ جیم کی تشدید کے ساتھ ہے۔
«آللهِ؟ فَقُلْتُ: اللهِ»: پہلا (لفظ) استفہام کے لیے ہمزہ ممدودہ کے ساتھ ہے اور دوسرا بغیر مد کے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 382]
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے مالک نے موطا میں اپنی صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«هَجَّرْتُ»: یعنی میں سویرے گیا، اور یہ جیم کی تشدید کے ساتھ ہے۔
«آللهِ؟ فَقُلْتُ: اللهِ»: پہلا (لفظ) استفہام کے لیے ہمزہ ممدودہ کے ساتھ ہے اور دوسرا بغیر مد کے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 382]
تخریج الحدیث: أخرجه: مالك في «الموطأ» (2744) برواية الليثي.
وضاحت: «بَرَّاقُ الثَّنَايَا» : یعنی ان کے سامنے کے دانتوں کی خوبصورتی اور صفائی بیان کی کہ جب وہ مسکراتے تو وہ بجلی کی طرح چمکتے، اور اس سے مراد ان کے چہرے کی بشاشت اور کشادہ روئی بیان کرنا ہے۔ (النہایہ 1/120)
«وَالمُتَبَاذِلِينَ» : یعنی وہ لوگ جو میری رضا (کے کاموں) میں اپنی جانیں کھپاتے ہیں۔ (دلیل الفالحین 3/338)
«وَالمُتَبَاذِلِينَ» : یعنی وہ لوگ جو میری رضا (کے کاموں) میں اپنی جانیں کھپاتے ہیں۔ (دلیل الفالحین 3/338)
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
الحكم على الحديث:
مسند أحمد 22030، حكم دار السلام: حديث صحيح، وفي سماع أبى إدريس من معاذ خلاف ¤ الموطأ (رواية يحيى) 1739، تحقيق أيوب لاهوري: مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 383
وعن أَبي كَرِيمَةَ المقداد بن معد يكرب - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ، فَليُخْبِرْهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وَقالَ: «حديث صحيح» .
سیدنا ابوکریمہ مقداد بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 383]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 383]
وضاحت: «المقداد» : درست «المقدام» ہے، جیسا کہ تخریج کے مصادر، تحفۃ الاشراف (8/212) اور تہذیب الکمال (7/215) میں ہے، اور جیسا کہ آگے حدیث نمبر 515 اور 542 میں آرہا ہے۔
اسے ابوداود (5124)، ترمذی (2392) اور نسائی نے «السنن الکبریٰ» (10034) میں روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
اسے ابوداود (5124)، ترمذی (2392) اور نسائی نے «السنن الکبریٰ» (10034) میں روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5124)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5016)
أخرجه الترمذي (2392 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (5016)
أخرجه الترمذي (2392 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 384
وعن معاذ - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - أخذ بيدهِ، وَقالَ: «يَا مُعَاذُ، وَاللهِ، إنِّي لأُحِبُّكَ، ثُمَّ أُوصِيكَ يَا مُعَاذُ، لاَ تَدَعَنَّ في دُبُرِ كُلِّ صَلاَةٍ تَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» . حديث صحيح، رواه أَبُو داود والنسائي بإسناد صحيح.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! اللہ کی قسم! میں تم سے محبت کرتا ہوں، پھر اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد یہ کہنا ہرگز نہ چھوڑنا: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» (اے اللہ! اپنے ذکر، اپنے شکر اور اپنی اچھی عبادت پر میری مدد فرما)۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود اور نسائی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 384]
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود اور نسائی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1522)، والنسائي 3/ 53.
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1522)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (949)
مشكوة المصابيح (949)