🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. باب فضل الزهد في الدنيا والحث عَلَى التقلل منها وفضل الفقر
باب: دنیا سے بے رغبتی (زہد) کی فضیلت، دنیا کم سے کم لینے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 466
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أسْفَلَ مِنْكُمْ وَلاَ تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ؛ فَهُوَ أجْدَرُ أَنْ لاَ تَزْدَرُوا نِعْمَةَ الله عَلَيْكُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ، وهذا لفظ مسلم.
وفي رواية البخاري: «إِذَا نَظَرَ أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ في المَالِ وَالخَلْقِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أسْفَل مِنْهُ» .
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کی طرف دیکھو جو (دنیاوی لحاظ سے) تم سے کم تر ہیں اور ان کی طرف مت دیکھو جو تم سے بڑھ کر ہیں، یہ اس بات کے زیادہ لائق ہے کہ تم اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو حقیر نہ جانو۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں)
اور بخاری کی روایت میں ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایسے شخص کو دیکھے جسے مال اور شکل و صورت میں اس پر فضیلت دی گئی ہو تو وہ اس شخص کی طرف (بھی) دیکھے جو اس سے کم تر ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 128 (6490)، ومسلم 8/ 213 (2963) (8) و(9).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 467
وعنه، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمِ، وَالقَطِيفَةِ، وَالخَمِيصَةِ، إنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإنْ لَمْ يُعْطَ لَمْ يَرْضَ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”دینار کا بندہ، درہم کا بندہ، چادر کا بندہ اور منقش کپڑے کا بندہ ہلاک ہو، اگر اسے دیا جائے تو راضی ہو جاتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو راضی نہیں ہوتا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 467]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 114 (6435).
وضاحت: «الْقَطِيفَةِ» : قطیفہ روئیں دار چادر کو کہتے ہیں، اور خمیصہ ریشم یا اون کا نقش و نگار والا کپڑا ہے۔ (النہایہ 2/81 اور 4/84)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 468
وعنه - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ سَبعِينَ مِنْ أهْلِ الصُّفَّةِ، مَا منهُمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ رِدَاءٌ: إمَّا إزارٌ، وَإمَّا كِسَاءٌ، قَدْ رَبَطُوا في أعنَاقِهِمْ، فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ نِصْفَ السَّاقَيْن، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الكَعْبَيْنِ، فَيَجْمَعُهُ بِيَدِهِ كَراهِيَةَ أَنْ تُرَى عَوْرَتُهُ. رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اصحابِ صفہ میں سے ستر آدمیوں کو دیکھا، ان میں سے کسی ایک پر بھی (اوپر اوڑھنے کی) چادر نہ تھی، یا تو صرف تہبند تھا یا صرف ایک کمبل (کپڑا)، جسے انہوں نے اپنی گردنوں میں باندھ رکھا تھا، تو ان میں سے کوئی (کپڑا) آدھی پنڈلیوں تک پہنچتا اور کوئی ٹخنوں تک، تو وہ (شخص) اسے اپنے ہاتھ سے سمیٹے رکھتا اس ڈر سے کہ کہیں اس کا ستر نہ دکھائی دے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 468]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 120 (442).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 469
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ، وَجَنَّةُ الكَافِرِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 469]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 210 (2956) (1).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 470
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: أخذ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بِمَنْكِبَيَّ، فقال: «كُنْ في الدُّنْيَا كَأنَّكَ غَرِيبٌ، أَو عَابِرُ سَبيلٍ» . وَكَانَ ابن عُمَرَ رضي الله عنهم، يقول: إِذَا أمْسَيتَ فَلاَ تَنْتَظِرِ الصَّبَاحَ، وَإِذَا أَصْبَحْتَ فَلاَ تَنْتَظِرِ المَسَاءَ، وَخُذْ مِنْ صِحَّتِكَ لِمَرَضِكَ، وَمِنْ حَيَاتِكَ لِمَوْتِكَ. رواه البخاري.
قالوا في شَرْحِ هَذَا الحديث معناه: لاَ تَرْكَنْ إِلَى الدُّنْيَا وَلاَ تَتَّخِذْهَا وَطَنًا، وَلاَ تُحَدِّثْ نَفْسَكَ بِطُولِ البَقَاءِ فِيهَا، وَلاَ بِالاعْتِنَاءِ بِهَا، وَلاَ تَتَعَلَّقْ مِنْهَا إِلاَّ بِمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ الْغَريبُ في غَيْرِ وَطَنِهِ، وَلاَ تَشْتَغِلْ فِيهَا بِمَا لاَ يَشْتَغِلُ بِهِ الغَرِيبُ الَّذِي يُريدُ الذَّهَابَ إِلَى أهْلِهِ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے دونوں کندھے پکڑے اور فرمایا: ”دنیا میں اس طرح رہو گویا تم ایک اجنبی (پردیسی) ہو یا راہ چلتا مسافر۔“ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: جب تم شام کرو تو صبح کا انتظار نہ کرو، اور جب صبح کرو تو شام کا انتظار نہ کرو، اور اپنی صحت سے اپنی بیماری کے لیے اور اپنی زندگی سے اپنی موت کے لیے (کچھ) حاصل کر لو۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
علماء نے اس حدیث کی شرح میں کہا ہے کہ اس کا معنی یہ ہے: دنیا کی طرف مائل نہ ہو، اسے وطن نہ بناؤ، اپنے دل میں نہ اس میں لمبا عرصہ رہنے کا خیال لاؤ اور نہ اس کے اہتمام کا، اور اس سے صرف اتنا ہی تعلق رکھو جتنا ایک پردیسی اپنے وطن کے علاوہ (کسی دوسری جگہ) سے رکھتا ہے، اور اس میں ان کاموں میں مشغول نہ ہو جن میں وہ پردیسی مشغول نہیں ہوتا جو اپنے گھر والوں کے پاس جانا چاہتا ہو، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 470]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 110 (6416).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 471
وعن أَبي العباس سهل بن سعد الساعدي - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النبي - صلى الله عليه وسلم - فقال: يَا رسولَ الله، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهُ أحَبَّنِي اللهُ وَأحَبَّنِي النَّاسُ، فقال: «ازْهَدْ في الدُّنْيَا يُحِبّك اللهُ، وَازْهَدْ فِيمَا عِنْدَ النَّاسِ يُحِبّك النَّاسُ» . حديث حسن رواه ابن ماجه وغيره بأسانيد حسنة.
سیدنا ابوالعباس سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو اللہ مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا، اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغبت ہو جاؤ، لوگ تم سے محبت کریں گے۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابن ماجہ وغیرہ نے حسن سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 471]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (4102)، والحاكم 4/ 313.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: كذا قال والأسانيد إنما هي من تحت الثوري وأشدها ضعفا طريق ابن ماجه وإنما يتقوى الحديث بغير طريقه وبشواهد خرجتها في (الصحيحة) رقم (944) فلتراجع وانظر الفائدة الثانية من المقدمة
قال الشيخ الألباني: صحيح بشواهده
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
خالد بن عمرو الأموي: رماه ابن معين بالكذب ونسبه صالح جزرة وغيره إلي الوضع (تقريب: 1660)
وله متابعات مردودة وشواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 524

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 472
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قَالَ: ذَكَرَ عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ - رضي الله عنه - مَا أَصَابَ النَّاسُ مِنَ الدُّنْيَا، فَقَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَظَلُّ الْيَوْمَ يَلْتَوِي مَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأ بِهِ بَطْنَهُ. رواه مسلم.
«الدَّقَلُ» بفتح الدَّال المهملة والقاف: رديءُ التمرِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ذکر کیا کہ لوگوں نے دنیا میں سے کیا کچھ حاصل کر لیا ہے، تو فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ سارا دن (بھوک کی وجہ سے) پیچ و تاب کھاتے رہتے، آپ کو ردی کھجور بھی اتنی نہ ملتی جس سے آپ اپنا پیٹ بھر لیتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الدَّقَلُ» دال مہملہ اور قاف کے زبر کے ساتھ: ردی کھجور۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 472]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 220 (2978) (36).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 473
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: تُوفي رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَمَا في بَيْتِي مِنْ شَيْءٍ يَأكُلُهُ ذُو كَبِدٍ إِلاَّ شَطْرُ شَعِيرٍ في رَفٍّ لِي، فَأكَلْتُ مِنْهُ حَتَّى طَالَ عَلَيَّ، فَكِلْتُهُ فَفَنِيَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
قولها: «شَطْرُ شَعير» أيْ: شَيْءٌ مِنْ شَعير،، كَذَا فَسَّرَهُ التُرْمذيُّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو میرے گھر میں کوئی ایسی چیز نہ تھی جسے کوئی جاندار کھا سکے، سوائے کچھ جَو کے جو میرے ایک طاق (الماری) میں تھے، میں اس میں سے کھاتی رہی یہاں تک کہ کافی عرصہ گزر گیا، پھر میں نے اسے ماپ لیا تو وہ ختم ہو گئے۔
(متفق علیہ)
«شَطْرُ شَعِيرٍ»: یعنی کچھ جَو، امام ترمذی نے اس کی یہی تفسیر کی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 473]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 119 (6451)، ومسلم 8/ 218 (2973) (27).
وضاحت: «كَذَا فَسَّرَهُ التِّرْمِذِيُّ» : یعنی اپنی «جامع» (سنن ترمذی) میں۔ (جامع ترمذی: 2467)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 474
وعن عمرو بن الحارث أخي جُوَيْرِيّة بنتِ الحارِث أُمِّ المُؤْمِنِينَ، رضي الله عنهم، قَالَ: مَا تَرَكَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - عِنْدَ مَوْتِهِ دِينارًا، وَلاَ دِرْهَمًا، وَلاَ عَبْدًا، وَلاَ أَمَةً، وَلاَ شَيْئًا إِلاَّ بَغْلَتَهُ الْبَيضَاءَ الَّتي كَانَ يَرْكَبُهَا، وَسِلاَحَهُ، وَأرْضًا جَعَلَهَا لاِبْنِ السَّبِيلِ صَدَقَةً. رواه البخاري.
ام المومنین سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے بھائی سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی دینار چھوڑا، نہ درہم، نہ غلام، نہ لونڈی اور نہ کوئی اور چیز، سوائے اپنے سفید خچر کے جس پر آپ سواری کیا کرتے تھے، اور اپنے ہتھیاروں کے، اور ایک زمین کے جسے آپ نے مسافروں کے لیے صدقہ کر دیا تھا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 474]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 2 (2739).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 475
وعن خَبابِ بن الأَرَتِّ - رضي الله عنه - قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - نَلْتَمِسُ وَجْهَ اللهِ تَعَالَى، فَوَقَعَ أجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَأكُل منْ أَجْرِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ: مُصْعَبُ بن عُمَيْرٍ - رضي الله عنه - قُتِلَ يَوْمَ أُحُد، وَتَرَكَ نَمِرَةً، فَكُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ، بَدَتْ رِجْلاَهُ، وَإِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رِجْلَيْهِ، بَدَا رَأسُهُ، فَأمَرَنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أَنْ نُغَطِّي رَأسَهُ، وَنَجْعَل عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنَ الإذْخِرِ، وَمِنَّا مَنْ أيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ، فَهُوَ يَهْدِبُهَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
«النَّمِرَةُ» : كِساءٌ مُلَوَّنٌ مِنْ صوف. وَقَوْلُه: «أيْنَعَتْ» أيْ: نَضِجَتْ وَأَدْرَكَتْ. وَقَوْلُه: «يَهْدِبها» هُوَ بفتح الياءِ وضم الدال وكسرها لغتان: أيْ: يَقْطُفهَا وَيَجْتَنِيهَا، وهذه استعارة لما فتح الله تَعَالَى عليهم من الدنيا وتمكنوا فِيهَا.
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہجرت کی، تو ہمارا اجر اللہ کے ذمے ہو گیا، پھر ہم میں سے کوئی تو ایسا تھا جو فوت ہو گیا اور اس نے اپنے اجر میں سے (دنیا میں) کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ ہیں، وہ احد کے دن شہید ہوئے اور (صرف) ایک دھاری دار چادر چھوڑی، جب ہم اس سے ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب ان کے پاؤں ڈھانپتے تو سر کھل جاتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ان کا سر ڈھانپ دیں اور ان کے پاؤں پر کچھ اذخر (گھاس) ڈال دیں، اور ہم میں سے کوئی ایسا ہے جس کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہا ہے۔
(متفق علیہ)
«النَّمِرَةُ»: اون کی رنگین (دھاری دار) چادر۔
«أَيْنَعَتْ»: یعنی پک گیا اور تیار ہو گیا۔
«يَهْدِبُهَا»: یاء کے زبر اور دال کے پیش اور زیر کے ساتھ، دونوں لغتیں ہیں، یعنی اسے توڑتا اور چنتا ہے، اور یہ اس دنیا کے لیے استعارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان پر کھول دی اور وہ اس میں قدرت پا گئے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 475]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 71 (3897)، ومسلم 3/ 48 (940) (44).
وضاحت: «الْإِذْخِرِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ ایک معروف خوشبودار گھاس ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/25، حدیث 941)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں