🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 520
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ أَبو طَلْحَةَ لأُمِّ سُلَيمٍ: قَدْ سَمِعْتُ صَوْتَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ضَعيفًا أعْرِفُ فيه الجُوعَ، فَهَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، فَأخْرَجَتْ أقْرَاصًا مِنْ شَعِيرٍ، ثُمَّ أخَذَتْ خِمَارًا لَهَا، فَلَفَّتِ الخُبْزَ بِبَعْضِهِ، ثُمَّ دَسَّتْهُ تَحْتَ ثَوْبِي وَرَدَّتْنِي بِبَعْضِهِ، ثُمَّ أرْسَلَتْني إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَذَهَبتُ بِهِ، فَوَجَدْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - جَالِسًا في المَسْجِدِ، وَمَعَهُ النَّاسُ، فَقُمْتُ عَلَيْهمْ، فَقَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أرْسَلَكَ أَبو طَلْحَةَ؟» فقلت: نَعَمْ، فَقَالَ: «ألِطَعَامٍ؟» فقلت: نَعَمْ، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قُومُوا» فَانْطَلَقُوا وَانْطَلَقْتُ بَيْنَ أيْدِيهِمْ حَتَّى جِئْتُ أَبَا طَلْحَةَ فَأخْبَرْتُهُ، فَقَالَ أَبو طَلْحَةَ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، قَدْ جَاءَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بالنَّاسِ وَلَيْسَ عِنْدَنَا مَا نُطْعِمُهُمْ؟ فَقَالَتْ: الله وَرَسُولُهُ أعْلَمُ.
فَانْطَلَقَ أَبو طَلْحَةَ حَتَّى لَقِيَ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأقْبَلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَعَهُ حَتَّى دَخَلاَ، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «هَلُمِّي مَا عِنْدَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ» فَأتَتْ بِذلِكَ الخُبْزِ، فَأمَرَ بِهِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَفُتَّ، وَعَصَرَتْ عَلَيْهِ أمُّ سُلَيْمٍ عُكّةً فَآدَمَتْهُ، ثُمَّ قَالَ فِيهِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَقُولَ، ثُمَّ قَالَ: «ائْذَنْ لِعَشْرَةٍ» فأذنَ لَهُمْ فَأكَلُوا حتى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا، ثُمَّ قَالَ: «ائْذَنْ لِعَشْرَةٍ» فأذِنَ لهم حَتَّى أكَلَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ وَشَبِعُوا وَالقَوْمُ سَبْعُونَ رَجُلًا أَو ثَمَانُونَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: فَمَا زَالَ يَدْخُلُ عَشرَة، وَيخرجُ عشرةٌ حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أحَدٌ إِلاَّ دَخَلَ، فَأكَلَ حَتَّى شَبعَ، ثُمَّ هَيَّأهَا فَإذَا هِيَ مِثْلُهَا حِيْنَ أكَلُوا مِنْهَا.
وفي رواية: فَأَكَلُوا عَشرَةً عَشرةً، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ بِثَمَانِينَ رَجُلًا، ثُمَّ أكَلَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - بَعْدَ ذَلِكَ وَأهْلُ البَيْتِ، وَتَرَكُوا سُؤْرًا.
وفي رواية: ثُمَّ أفْضَلُوا مَا بَلَغُوا جيرانَهُمْ.
وفي رواية عن أنس، قَالَ: جِئتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يومًا، فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا مَعَ أصْحَابِه، وَقَدْ عَصَبَ بَطْنَهُ، بِعِصَابَةٍ، فقلتُ لِبَعْضِ أصْحَابِهِ: لِمَ عَصَبَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بَطْنَهُ؟ فقالوا: مِنَ الجوعِ، فَذَهَبْتُ إِلَى أَبي طَلْحَةَ، وَهُوَ زَوْجُ أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْت مِلْحَانَ، فقلتُ: يَا أبتَاهُ، قَدْ رَأيْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عَصَبَ بَطْنَهُ بِعِصَابَةٍ، فَسَألْتُ بَعْضَ أصْحَابِهِ، فقالوا: من الجُوعِ. فَدَخَلَ أَبو طَلْحَةَ عَلَى أُمِّي، فَقَالَ: هَلْ مِنْ شَيءٍ؟ قالت: نَعَمْ، عِنْدِي كِسَرٌ مِنْ خُبْزٍ وَتَمَرَاتٌ، فَإنْ جَاءنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَحْدَهُ أشْبَعْنَاهُ، وَإنْ جَاءَ آخَرُ مَعَهُ قَلَّ عَنْهُمْ... وَذَكَرَ تَمَامَ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کمزور سنی ہے، میں اس میں بھوک (کا اثر) پہچانتا ہوں، کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، پھر انہوں نے جو کی چند روٹیاں نکالیں، پھر اپنی ایک اوڑھنی لی اور اس کے ایک حصے میں روٹیاں لپیٹ دیں، پھر انہیں میرے کپڑے کے نیچے چھپا دیا اور اس کے باقی حصے کی مجھے چادر اوڑھا دی، پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا۔ میں انہیں لے کر گیا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں بیٹھے ہوئے پایا، اور آپ کے ساتھ لوگ تھے، میں ان کے پاس جا کر کھڑا ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تمہیں ابوطلحہ نے بھیجا ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا کھانے کے لیے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے ساتھیوں سے) فرمایا: ”اٹھو۔“ چنانچہ وہ چل پڑے اور میں ان کے آگے آگے چلا یہاں تک کہ میں سیدنا ابوطلحہ کے پاس آیا اور انہیں (صورتِ حال کی) خبر دی، تو سیدنا ابوطلحہ نے کہا: اے ام سلیم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ساتھ لے کر آ گئے ہیں اور ہمارے پاس اتنا (کھانا) نہیں جو ہم انہیں کھلائیں؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ پھر سیدنا ابوطلحہ چلے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ تشریف لائے یہاں تک کہ دونوں (گھر میں) داخل ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلیم! جو کچھ تمہارے پاس ہے لے آؤ۔“ وہ وہی روٹیاں لے آئیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو ان کا چورا کیا گیا، اور سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان پر (گھی کی) ایک کپی نچوڑ کر اسے سالن بنا دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر وہ (دعا) پڑھی جو اللہ نے چاہا کہ آپ پڑھیں، پھر فرمایا: ”دس آدمیوں کو (اندر آنے کی) اجازت دو۔“ انہوں نے انہیں اجازت دی، تو انہوں نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہو گئے، پھر وہ نکل گئے، پھر فرمایا: ”دس (اور) کو اجازت دو۔“ انہوں نے انہیں اجازت دی، (یوں ہوتا رہا) یہاں تک کہ تمام لوگوں نے کھایا اور سیر ہو گئے، اور وہ لوگ ستر یا اسی آدمی تھے۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: پس دس (آدمی) داخل ہوتے اور دس نکلتے رہے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہ رہا جو داخل نہ ہوا ہو اور اس نے سیر ہو کر نہ کھایا ہو، پھر آپ نے اس (کھانے) کو اکٹھا کیا تو وہ ویسا ہی تھا جیسا ان کے کھانے کے وقت تھا۔
اور ایک روایت میں ہے: انہوں نے دس دس (کر کے) کھایا یہاں تک کہ آپ نے اسی آدمیوں کے ساتھ ایسا ہی کیا، پھر اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور گھر والوں نے کھایا، اور (پھر بھی) بچا ہوا کھانا چھوڑ دیا۔
اور ایک روایت میں ہے: پھر انہوں نے اتنا بچا دیا جو انہوں نے اپنے پڑوسیوں کو پہنچایا۔
اور ایک روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ کو اپنے صحابہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے پایا، اور آپ نے اپنے پیٹ پر ایک پٹی باندھ رکھی تھی، میں نے آپ کے بعض صحابہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیٹ پر پٹی کیوں باندھ رکھی ہے؟ انہوں نے کہا: بھوک کی وجہ سے۔ تو میں سیدنا ابوطلحہ کے پاس گیا، جو سیدہ ام سلیم بنت ملحان کے شوہر تھے، اور میں نے کہا: ابا جان! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نے اپنے پیٹ پر پٹی باندھ رکھی ہے، میں نے آپ کے بعض صحابہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: بھوک کی وجہ سے۔ تو سیدنا ابوطلحہ میری والدہ کے پاس گئے اور کہا: کیا (کھانے کو) کچھ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میرے پاس روٹی کے کچھ ٹکڑے اور چند کھجوریں ہیں، اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے ہمارے پاس تشریف لائیں تو ہم آپ کو سیر کر دیں گے، اور اگر آپ کے ساتھ کوئی اور بھی آیا تو یہ ان کے لیے کم ہوگا ... اور (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 174 (6688)، ومسلم 6/ 118 (2040) (142) و119 (2040) (143) و120 (2040) (143).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں