🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. باب جواز الأخذ من غير مسألة وَلاَ تطلع إليه
باب: بغیر مانگے اور بغیر لالچ (جھانکے) کے (مال) لینے کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 537
عن سالم بن عبد الله بن عمر، عن أبيه عبد الله بن عمر، عن عمر - رضي الله عنهما - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يُعْطيني العَطَاءَ، فَأقُولُ: أعطِهِ مَنْ هُوَ أفْقَرُ إِلَيْهِ مِنّي. فَقَالَ: «خُذْهُ، إِذَا جَاءكَ مِنْ هَذَا المَال شَيْءٌ وَأنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلاَ سَائِلٍ، فَخُذْهُ فَتَمَوَّلْهُ، فَإنْ شِئْتَ كُلْهُ، وَإنْ شِئْتَ تَصَدَّقْ بِهِ، وَمَا لا، فَلاَ تُتبعهُ نَفْسَكَ» قَالَ سَالِمٌ: فَكَانَ عَبدُ الله لاَ يَسألُ أحَدًا شَيْئًا، وَلاَ يَرُدُّ شَيْئًا أُعْطِيَه. متفقٌ عَلَيْهِ.
(مُشرف) : بالشين المعجمة: أيْ متطلع إِلَيْهِ.
سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر سے اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی عطیہ دیتے تو میں عرض کرتا: یہ اسے دے دیجیے جو مجھ سے زیادہ اس کا محتاج ہو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے لو، جب تمہارے پاس اس مال میں سے کچھ آئے اور تم نہ اس کی طرف جھانکنے (اس کی خواہش رکھنے) والے ہو اور نہ مانگنے والے، تو اسے لے لو اور اسے اپنا مال بنا لو، پھر چاہو تو اسے کھا لو اور چاہو تو اسے صدقہ کر دو، اور جو (اس طرح) نہ آئے تو اس کے پیچھے اپنے نفس کو نہ لگاؤ۔“ سالم کہتے ہیں: چنانچہ (سیدنا) عبداللہ (بن عمر رضی اللہ عنہما) کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے، اور جو چیز انہیں دی جاتی اسے رد بھی نہیں کرتے تھے۔
(متفق علیہ)
«مُشْرِفٍ»: شین معجمہ (نقطے والی ش) کے ساتھ، یعنی اس کی طرف جھانکنے والا (اس کا خواہش مند)۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 537]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 84 - 85 (7163)، ومسلم 3/ 98 (1045) (110).
وضاحت: «فَتَمَوَّلْهُ» : یعنی اسے اپنا مال بنا لو۔ (النہایہ 3/373)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں