🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

79. باب الوالي العادل
باب: عادل حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 658
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ الله في ظِلِّهِ يَوْمَ لاَ ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّهُ: إِمَامٌ عادِلٌ، وَشَابٌ نَشَأ في عِبادة الله تَعَالَى، وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ في المَسَاجِدِ، وَرَجُلانِ تَحَابَّا في اللهِ اجتَمَعَا عَلَيْهِ، وَتَفَرَّقَا عَلَيْهِ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأةٌ ذاتُ مَنْصِبٍ وجَمالٍ، فَقَالَ: إنّي أخافُ اللهَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأخْفَاهَا حَتَّى لاَ تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ، وَرَجُلٌ ذَكَرَ الله خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”سات (قسم کے) لوگ ہیں جنہیں اللہ اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا: عادل امام (حکمران)، وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت میں پروان چڑھا، وہ آدمی جس کا دل مسجدوں میں اٹکا رہتا ہے، وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کے لیے آپس میں محبت کی، اسی پر اکٹھے ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے، وہ آدمی جسے کسی منصب اور حسن و جمال والی عورت نے (برائی کی) دعوت دی تو اس نے کہا: میں اللہ سے ڈرتا ہوں، وہ آدمی جس نے کوئی صدقہ کیا اور اسے اتنا چھپایا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہوا کہ اس کا دایاں ہاتھ کیا خرچ کر رہا ہے، اور وہ آدمی جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا تو اس کی آنکھیں بہہ پڑیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 658]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (376). أخرجه: البخاري 2/ 138 (1423)، ومسلم 3/ 93 (1031) (91).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 376 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 659
وعن عبدِ اللهِ بن عَمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ المُقْسِطِينَ عِنْدَ اللهِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ: الَّذِينَ يَعْدِلُونَ في حُكْمِهِمْ وأَهْلِيْهِم وَمَا وَلُوْا» . رواه مسلم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں نور کے منبروں پر ہوں گے، (یہ) وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں میں، اپنے گھر والوں میں اور جس چیز کے وہ ذمہ دار بنائے گئے اس میں عدل کرتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 659]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 8 (1827) (18).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 660
وعن عوفِ بن مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «خِيَارُ أئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ، وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ. وشِرَارُ أئِمَّتِكُم الَّذِينَ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ، وَتَلعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ!» ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رسول اللهِ، أفَلاَ نُنَابِذُهُم؟ قَالَ: «لاَ، مَا أقَامُوا فِيْكُمُ الصَّلاَةَ. لاَ، مَا أقَامُوا فِيكُمُ الصَّلاَةَ» . رواه مسلم.
قَوْله: «تصلّون عَلَيْهِمْ» : تدعون لَهُمْ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارے بہترین حکمران وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، اور تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے دعا کریں۔ اور تمہارے بدترین حکمران وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں، اور تم ان پر لعنت کرو اور وہ تم پر لعنت کریں!“ انہوں نے کہا: ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم ان کے خلاف (تلوار لے کر) کھڑے نہ ہو جائیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔ نہیں، جب تک وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «تُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ»: یعنی تم ان کے لیے دعا کرو۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 660]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 24 (1855) (65).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 661
وعن عِياضِ بن حِمارٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «أهلُ الجَنَّةِ ثَلاَثَةٌ: ذُو سُلطانٍ مُقْسِطٌ مُوَفَّقٌ، وَرَجُلٌ رَحيمٌ رَقِيقُ القَلْبِ لكُلِّ ذي قُرْبَى ومُسْلِمٍ، وعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذو عِيالٍ» . رواه مسلم.
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اہل جنت تین (قسم کے لوگ) ہیں: انصاف کرنے والا، (نیکی کی) توفیق دیا گیا صاحبِ اقتدار، اور وہ رحم دل آدمی جو ہر رشتہ دار اور ہر مسلمان کے لیے نرم دل ہو، اور وہ پاک دامن، (سوال سے) بچنے والا عیال دار شخص۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 661]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 159 (2865) (63).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں