🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

82. باب حث السلطان والقاضي وغيرهما من ولاة الأمور عَلَى اتخاذ وزير صالح وتحذيرهم من قرناء السوء والقبول منهم
باب: سلطان، قاضی اور دیگر حکمرانوں کو نیک وزیر بنانے کی ترغیب، اور انہیں برے ہم نشینوں اور ان کی بات قبول کرنے سے ڈرانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 677
وعن أَبي سعيدٍ وأبي هريرة رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا بَعَثَ اللهُ مِنْ نَبِيٍّ، وَلاَ اسْتَخْلَفَ مِنْ خَليفَةٍ إِلاَّ كَانَتْ لَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأمُرُهُ بالمَعْرُوفِ وتَحُضُّهُ عَلَيْهِ، وَبِطَانَةٌ تَأمُرُهُ بالشَّرِّ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ، وَالمَعْصُومُ مَنْ عَصَمَ اللهُ» . رواه البخاري.
سیدنا ابو سعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے جو بھی نبی بھیجا اور جو بھی خلیفہ بنایا، اس کے دو رازدار (مشیر) ضرور ہوتے ہیں: ایک رازدار اسے نیکی کا حکم دیتا اور اس پر ابھارتا ہے، اور ایک رازدار اسے برائی کا حکم دیتا اور اس پر ابھارتا ہے، اور معصوم (محفوظ) وہی ہے جسے اللہ بچا لے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 677]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 95 (7198).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أرَادَ اللهُ بِالأَمِيرِ خَيْرًا، جَعَلَ لَهُ وَزِيرَ صدقٍ، إنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ، وَإنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ، وَإِذَا أَرَادَ بِهِ غَيْرَ ذَلِكَ جَعَلَ لَهُ وَزِيرَ سُوءٍ، إنْ نَسِيَ لَمْ يُذَكِّرْهُ، وَإنْ ذَكَرَ لَمْ يُعِنْهُ» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيدٍ عَلَى شرط مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ کسی امیر کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے لیے سچا وزیر بنا دیتا ہے، اگر وہ بھول جائے تو اسے یاد دلاتا ہے، اور اگر اسے یاد ہو تو اس کی مدد کرتا ہے، اور جب اس کے ساتھ اس کے سوا (کوئی اور) ارادہ کرتا ہے تو اس کے لیے برا وزیر بنا دیتا ہے، اگر وہ بھول جائے تو اسے یاد نہیں دلاتا، اور اگر اسے یاد ہو تو اس کی مدد نہیں کرتا۔“
(اسے ابوداود نے مسلم کی شرط پر جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2932)، والنسائي في «الكبرى» (8752).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2932)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (3707)
وله شاھد قوي عند البزار (كشف الأستار 2/234)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں