🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

86. باب الوفاء بالعهد وَإنجاز الوَعد
باب: عہد پورا کرنا اور وعدہ نبھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 688
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «آيَةُ المُنَافِقِ ثَلاَثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
زَادَ في روايةٍ لمسلم: «وإنْ صَامَ وَصَلَّى وَزَعَمَ أنَّهُ مُسْلِمٌ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی نشانیاں تین ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔“
(متفق علیہ)
مسلم کی ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: ”اگرچہ وہ روزہ رکھے، نماز پڑھے اور یہ دعویٰ کرے کہ وہ مسلمان ہے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 688]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (199). أخرجه: البخاري 1/ 15 (33)، ومسلم 1/ 56 (59) (107) و(109).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 199 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 689
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَهَا: إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار خصلتیں جس میں ہوں وہ خالص منافق ہے، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے: جب اسے امانت سونپی جائے تو خیانت کرے، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب عہد کرے تو بے وفائی کرے، اور جب جھگڑا کرے تو بدزبانی (اور حد سے تجاوز) کرے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 689]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 15 (34)، ومسلم 1/ 56 (58) (106).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 690
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ قَدْ جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أعْطَيْتُكَ هكَذَا وَهَكَذَا وَهكَذَا» فَلَمْ يَجِئْ مَالُ الْبَحْرَينِ حَتَّى قُبِضَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ أمَرَ أَبُو بَكْرٍ - رضي الله عنه - فَنَادَى: مَنْ كَانَ لَهُ عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأتِنَا، فَأتَيْتُهُ وَقُلْتُ لَهُ: إنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لي كَذَا وَكَذَا، فَحَثَى لي حَثْيَةً فَعَدَدْتُهَا، فَإذَا هِيَ خَمْسُمِئَةٍ، فَقَالَ لِي: خُذْ مِثْلَيْهَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اگر بحرین کا مال آ گیا تو میں تمہیں اتنا، اور اتنا، اور اتنا دوں گا۔“ پھر بحرین کا مال نہیں آیا یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی۔ جب بحرین کا مال آیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (اعلان کا) حکم دیا تو (منادی نے) اعلان کیا: جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے کوئی وعدہ یا قرض ہو وہ ہمارے پاس آئے۔ چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور ان سے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اس اس طرح فرمایا تھا، تو انہوں نے میرے لیے (دونوں ہاتھوں سے) ایک لپ بھرا، میں نے اسے گنا تو وہ پانچ سو تھے، پھر انہوں نے مجھ سے فرمایا: اس کے دوگنے اور لے لو۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 126 (2296)، ومسلم 7/ 75 (2314) (60).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں