🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

99. باب استحباب تقديم اليمين في كل مَا هو من باب التكريم
باب: ہر اس کام میں جو عزت و تکریم کے قبیل سے ہو، دائیں (جانب) کو مقدم کرنے کے مستحب ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 720
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ في شَأنِهِ كُلِّهِ: في طُهُورِهِ، وَتَرَجُّلِهِ، وَتَنَعُّلِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے تمام کاموں میں دائیں جانب سے شروع کرنا پسند تھا: اپنی طہارت میں، کنگھی کرنے میں اور جوتا پہننے میں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 720]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 53 (168)، ومسلم 1/ 155 (268) (66).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 721
وعنها، قالت: كَانَتْ يَدُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - اليُمْنَى لِطُهُورِهِ وَطَعَامِهِ، وَكَانَتِ الْيُسْرَى لِخَلائِهِ وَمَا كَانَ مِنْ أذَىً. حديث صحيح، رواه أَبُو داود وغيره بإسنادٍ صحيحٍ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دایاں ہاتھ آپ کی طہارت اور کھانے کے لیے تھا، اور بایاں ہاتھ بیت الخلاء (کی ضرورت) اور ہر گندگی والے کام کے لیے تھا۔
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 721]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (33)، والبيهقي 1/ 113.
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 33)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سعيد بن أبي عروبة مدلس (طبقات المدلسين: 2/50 وھو من الثالثة) وعنعن
والحديث السابق (الأصل: 32 وسنده حسن) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 14

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 722
وعن أم عطية رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لهن في غَسْلِ ابْنَتِهِ زَيْنَبَ رضي الله عنها: «ابْدَأنَ بِمَيَامِنِهَا، وَمَوَاضِعِ الوُضُوءِ مِنْهَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو غسل دینے کے بارے میں ان (عورتوں) سے فرمایا: ”اس کی دائیں جانب سے اور اس کے وضو کے اعضا سے شروع کرنا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 53 (167)، ومسلم 3/ 48 (939) (42).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 723
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا انْتَعَلَ أحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى، وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدأْ بِالشِّمَالِ. لِتَكُنْ اليُمْنَى أوَّلَهُمَا تُنْعَلُ، وَآخِرُهُمَا تُنْزَعُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں سے شروع کرے، اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے، تاکہ دایاں (پاؤں) پہننے میں پہلا اور اتارنے میں آخری ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 199 (5855)، ومسلم 6/ 153 (2097) (67).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 724
وعن حفصة رضي الله عنها: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يجعل يَمينَهُ لطَعَامِهِ وَشَرَابِهِ وَثِيَابِهِ، وَيَجْعَلُ يَسَارَهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ. رواه أَبُو داود والترمذي وغيره.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دایاں ہاتھ اپنے کھانے، پینے اور کپڑوں کے لیے رکھتے تھے اور اپنا بایاں ہاتھ ان کے علاوہ (کاموں) کے لیے رکھتے تھے۔
(اسے ابوداود، ترمذی اور دیگر نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 724]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (32)، والبيهقي 1/ 112 ولم يذكره الترمذي.
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 32)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 725
وعن أَبي هُريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا لَبِسْتُمْ، وَإِذَا تَوَضَّأتُمْ، فَابْدَأوا بأيَامِنِكُمْ» حديث صحيح، رواه أَبُو داود والترمذي بإسناد صحيح.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم (کپڑے) پہنو اور جب وضو کرو تو اپنی دائیں جانب سے شروع کرو۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 725]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4141)، والترمذي (1766) الألفاظ مختلفة والمعنى واحد.
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4141)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (402)
الأعمش مدلس وعنعن في ھذا اللفظورواه الترمذي (1766) من حديث شعبة عن الأعمش به بلفظ ’’ كان إذا لبس ثوبًا بدأبميا منه‘‘ وسنده صحيح
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 147

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 726
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أتى مِنىً، فَأتَى الْجَمْرَةَ فَرَمَاهَا، ثُمَّ أتَى مَنْزِلَهُ بِمِنَىً ونحر، ثُمَّ قَالَ لِلحَلاَّقِ: «خُذْ» وأشَارَ إِلَى جَانِبهِ الأَيْمَنِ، ثُمَّ الأَيْسَرِ، ثُمَّ جَعَلَ يُعْطِيهِ النَّاسَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: لما رمَى الجَمْرَةَ، وَنَحَرَ نُسُكَهُ وَحَلَقَ، نَاوَلَ الحَلاَّقَ شِقَّهُ الأَيْمَنَ فَحَلَقَهُ، ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَةَ الأنْصَارِيَّ - رضي الله عنه - فَأعْطَاهُ إيَّاهُ، ثُمَّ نَاوَلَهُ الشِّقَّ الأَيْسَرَ، فَقَالَ: «احْلِقْ» ، فَحَلَقَهُ فَأعْطَاهُ أَبَا طَلْحَةَ، فَقَالَ: «اقْسِمْهُ بَيْنَ النَّاسِ» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں تشریف لائے، تو جمرہ کے پاس آئے اور اسے کنکریاں ماریں، پھر منیٰ میں اپنی قیام گاہ پر آئے اور قربانی کی، پھر حجام سے فرمایا: ”لو (مونڈو)۔“ اور اپنے (سر کی) دائیں جانب کی طرف اشارہ کیا، پھر بائیں جانب کی طرف، پھر آپ وہ (بال) لوگوں کو دینے لگے۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: جب آپ نے جمرہ کو کنکریاں ماریں، اپنی قربانی ذبح کی اور سر منڈوایا (تو اس طرح کہ) حجام کی طرف اپنے (سر کا) دایاں حصہ کیا تو اس نے اسے مونڈ دیا، پھر آپ نے سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کو بلایا اور وہ (بال) انہیں دے دیے، پھر حجام کی طرف بایاں حصہ کیا اور فرمایا: ”مونڈو۔“ تو اس نے اسے مونڈ دیا، تو آپ نے وہ (بال) ابوطلحہ کو دے دیے اور فرمایا: ”انہیں لوگوں میں تقسیم کر دو۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 82 (1305) (323) و(326). ولم يذكره البخاري.

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں