الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. باب لا يَعيبُ الطّعام واستحباب مَدحه
باب: کھانے میں عیب نہ نکالنا اور اس کی تعریف کرنے کا استحباب
حدیث نمبر: 735
وعن أَبي هُريرة - رضي الله عنه - قَالَ: مَا عَابَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - طَعَامًا قَطُّ، إن اشْتَهَاهُ أكَلَهُ، وَإنْ كَرِهَهُ تَرَكَهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خواہش ہوتی تو کھا لیتے اور اگر ناپسند ہوتا تو چھوڑ دیتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 735]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 735]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 96 (5409)، ومسلم 6/ 134 (2064) (187) و(188).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 736
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - سَأَلَ أهْلَهُ الأُدْمَ، فقالوا: مَا عِنْدَنَا إِلاَّ خَلٌّ، فَدَعَا بِهِ، فَجَعَلَ يَأكُلُ، ويقول: «نِعْمَ الأُدْمُ الخَلُّ، نِعْمَ الأُدْمُ الخَلُّ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں سے سالن مانگا، انہوں نے کہا: ہمارے پاس سرکے کے سوا کچھ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منگوایا اور اس سے کھانے لگے اور فرماتے جاتے تھے: ”سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے، سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 736]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 125 (2052) (166).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)