الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
128. باب جواز الاستلقاء عَلَى القفا، ووضع إحدى الرِّجلين عَلَى الأخرى إِذَا لم يخف انكشاف العورة، وجواز القعود متربعًا ومحتبيًا
باب: گدی کے بل (چت) لیٹنے اور ایک پاؤں دوسرے پر رکھنے کا جواز جبکہ ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہو، اور چار زانو اور گوٹ مار کر (احتباء کی صورت میں) بیٹھنے کا جواز
حدیث نمبر: 819
عن عبدِ اللهِ بن زيد رضي الله عنهم: أنَّه رأى رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - مُسْتَلْقِيًا في الْمَسْجِدِ، وَاضِعًا إحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا، آپ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 819]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 819]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 128 (475)، ومسلم 6/ 154 (2100) (75).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 820
وعن جابر بن سَمُرَة - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا صَلَّى الفَجْرَ تَرَبَّعَ في مَجْلِسِهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَسْنَاءَ. حديث صحيح، رواه أَبُو داود وغيره بأسانيد صحيحة.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی جگہ پر چار زانو بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج اچھی طرح نکل آتا۔
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے صحیح اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 820]
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے صحیح اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 820]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 132 (670) (287)، وأبو داود (4850).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 821
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: رأيتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بفناءِ الكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا بِيَدَيْهِ هكَذا، وَوَصَفَ بِيَدَيْهِ الاحْتِبَاءَ، وَهُوَ القُرْفُصَاءُ. رواه البخاري.
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ کے صحن میں اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے دیکھا — اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے احتباء (کی صورت) بیان کی — اور یہی قرفصاء ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 821]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 821]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 76 (6272).
وضاحت: «القُرْفُصَاءُ» : یہ احتباء کرنے والے کی وہ بیٹھک ہے جو ہاتھوں کے ساتھ ہو (یعنی سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کر لے اور دونوں ہاتھوں سے پنڈلیوں کو گھیر لے)۔ (النہایہ 4/47)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 822
وعن قَيْلَةَ بنْتِ مَخْرَمَةَ رضي الله عنها، قالت: رأيتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ قَاعِدٌ القُرْفُصَاءَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ رسولَ الله المُتَخَشِّعَ في الجِلْسَةِ أُرْعِدْتُ مِنَ الفَرَقِ. رواه أَبُو داود والترمذي.
سیدہ قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ قرفصاء (کی صورت میں) بیٹھے ہوئے تھے، جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بیٹھک میں انتہائی عاجزی کی حالت میں دیکھا تو میں خوف سے کانپ اٹھی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 822]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 822]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4847)، والترمذي (2814).
وضاحت: «الفَرَقِ» : خوف اور گھبراہٹ۔ (النہایہ 3/438)
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 4847)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
تقدم طرفه (3070)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 169
أَحْمَد بْن حَنْبَلٍ
إسناده ضعيف
تقدم طرفه (3070)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 169
أَحْمَد بْن حَنْبَلٍ
حدیث نمبر: 823
وعن الشَّريدِ بن سُوَيْدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ بي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - وَأَنَا جَالِسٌ هكَذَا، وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِيَ اليُسْرَى خَلْفَ ظَهْرِي، وَاتَّكَأْتُ عَلَى أَليَةِ يَدي، فَقَالَ: «أَتَقْعُدُ قِعْدَةَ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ؟!» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيح.
سیدنا شرید بن سوید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں اس طرح بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی پیٹھ کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کے گوشت والے حصے پر ٹیک لگائی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو جن پر (اللہ کا) غضب ہوا؟!“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 823]
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب النَوم والاضْطِجَاع وَالقعُود والمَجلِس وَالجليس وَالرّؤيَا/حدیث: 823]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4848).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4848)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن جريج عنعن ولم أجد تصريح سماعه في السند الموصول !
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 169
إسناده ضعيف
ابن جريج عنعن ولم أجد تصريح سماعه في السند الموصول !
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 169