الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. باب كيفية السلام
باب: سلام کرنے کا طریقہ
حدیث نمبر: 850
عن عِمْرَان بن الحصين رضي الله عنهم، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، فَرَدَّ عَلَيْهِ ثُمَّ جَلَسَ، فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «عَشْرٌ» ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ، فَقَالَ: «عِشْرُونَ» ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله وَبَركَاتُهُ، فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ، فَقَالَ: «ثَلاثُونَ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» (تم پر سلامتی ہو)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس (نیکیاں)۔“ پھر ایک دوسرا آدمی آیا اور اس نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ» (تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیس (نیکیاں)۔“ پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» (تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیس (نیکیاں)۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 850]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 850]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5195)، والترمذي (2689) وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5195)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4644)
أخرجه الترمذي (2689 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (4644)
أخرجه الترمذي (2689 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 851
وعن عائشةَ رضي الله عنها، قالت: قَالَ لي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «هَذَا جِبريلُ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلاَمَ» قالت: قُلْتُ: وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
وهكذا وقع في بعض رواياتِ الصحيحين: «وَبَرَكاتُهُ» وفي بعضها بحذفِها، وزِيادةُ الثقةِ مقبولة.
وهكذا وقع في بعض رواياتِ الصحيحين: «وَبَرَكاتُهُ» وفي بعضها بحذفِها، وزِيادةُ الثقةِ مقبولة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”یہ جبریل (علیہ السلام) ہیں، تمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔“ انہوں نے کہا: میں نے کہا: «وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ» (اور ان پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں)۔
(متفق علیہ)
صحیحین کی بعض روایات میں اسی طرح «وَبَرَكَاتُهُ» (کا لفظ) آیا ہے اور بعض میں اس کے بغیر، اور ثقہ (راوی) کی زیادتی مقبول ہوتی ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 851]
(متفق علیہ)
صحیحین کی بعض روایات میں اسی طرح «وَبَرَكَاتُهُ» (کا لفظ) آیا ہے اور بعض میں اس کے بغیر، اور ثقہ (راوی) کی زیادتی مقبول ہوتی ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 136 (3217)، ومسلم 7/ 138 (2447) (90).
وضاحت: «وزِيادةُ الثقةِ مقبولة» : یہ بات علی الاطلاق درست نہیں، اور (اس کی تفصیل کے لیے) ضرور میری کتاب ”أثر اختلاف الأسانيد والمتون في اختلاف الفقهاء“ (ص 363-402) دیکھیے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 852
وعن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا تكلم بِكَلِمَةٍ أعَادَهَا ثَلاثًا حَتَّى تُفهَمَ عَنْهُ، وَإِذَا أتَى عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ سلم عَلَيْهِمْ ثَلاَثًا. رواه البخاري.
وهذا مَحْمُولٌ عَلَى مَا إِذَا كَانَ الجَمْعُ كَثِيرًا.
وهذا مَحْمُولٌ عَلَى مَا إِذَا كَانَ الجَمْعُ كَثِيرًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی بات کرتے تو اسے تین بار دہراتے یہاں تک کہ وہ آپ سے سمجھ لی جاتی، اور جب کچھ لوگوں کے پاس آتے اور انہیں سلام کرتے تو تین بار سلام کرتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اور یہ اس صورت پر محمول ہے جب لوگ بہت زیادہ ہوں۔ [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 852]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اور یہ اس صورت پر محمول ہے جب لوگ بہت زیادہ ہوں۔ [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 852]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (695). أخرجه: البخاري 1/ 35 (95).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 695 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 853
وعن المِقْدَادِ - رضي الله عنه - في حدِيثهِ الطويل، قَالَ: كُنَّا نَرْفَعُ للنَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - نَصِيبَهُ مِنَ اللَّبَنِ، فَيَجِيءُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيُسَلِّمُ تَسْلِيمًا لاَ يُوقِظُ نَائِمًا، وَيُسْمِعُ اليَقْظَانَ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَلَّمَ كَمَا كَانَ يُسَلِّمُ. رواه مسلم.
سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے ان کی لمبی حدیث میں روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دودھ میں سے آپ کا حصہ رکھ دیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تشریف لاتے اور اس طرح سلام کرتے کہ سونے والے کو نہ جگاتے اور جاگنے والے کو سنا دیتے، چنانچہ (ایک رات) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور اسی طرح سلام کیا جیسے آپ سلام کیا کرتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 853]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 853]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 128 (2055) (174).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 854
وعن أسماء بنتِ يزيد رضي الله عنها: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَرَّ في المَسْجدِ يَوْمًا، وَعُصْبَةٌ مِنَ النِّسَاءِ قُعُودٌ، فَألْوَى بِيَدِهِ بالتسْلِيمِ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
وهذا محمول عَلَى أنَّه - صلى الله عليه وسلم - جَمَعَ بَيْنَ اللَّفْظِ وَالإشَارَةِ، وَيُؤَيِّدُهُ أنَّ في رِوَايةِ أَبي داود: فَسَلَّمَ عَلَيْنَا.
وهذا محمول عَلَى أنَّه - صلى الله عليه وسلم - جَمَعَ بَيْنَ اللَّفْظِ وَالإشَارَةِ، وَيُؤَيِّدُهُ أنَّ في رِوَايةِ أَبي داود: فَسَلَّمَ عَلَيْنَا.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مسجد میں سے گزرے اور عورتوں کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور یہ اس پر محمول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سلام کے) الفاظ اور اشارہ دونوں کو جمع کیا، اور اس کی تائید اس سے ہوتی ہے کہ ابوداود کی روایت میں ہے: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سلام کیا۔ [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 854]

تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5204)، وابن ماجه (3701)، والترمذي (2697).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5204)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (4647، 4663)
أخرجه ابن ماجه (3701 وسنده حسن) ورواه الترمذي (2697 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (4647، 4663)
أخرجه ابن ماجه (3701 وسنده حسن) ورواه الترمذي (2697 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 855
وعن أَبي أُمَامَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أوْلى النَّاسِ باللهِ مَنْ بَدَأَهُمْ بالسَّلاَمِ» . رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيدٍ، ورواه الترمذي بنحوه وقال: «حديثٌ حسن» . وَقَدْ ذُكر بعده.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہے جو سلام میں پہل کرے۔“
(اسے ابوداود نے عمدہ سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور یہ حدیث اس کے بعد (دوبارہ) ذکر کی گئی ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 855]

تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5197)، والترمذي (2694).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 858 پر آگے آرہی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5197)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4646)
مشكوة المصابيح (4646)
حدیث نمبر: 856
وعن أَبي جُرَيٍّ الهُجَيْمِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: أتيت رسول الله - صلى الله عليه وسلم فقلتُ: عَلَيْكَ السَّلامُ يَا رسول الله. قَالَ: «لاَ تَقُلْ عَلَيْكَ السَّلامُ؛ فإنَّ عَلَيْكَ السَّلاَمُ تَحِيَّةُ المَوتَى» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» ، وَقَدْ سبق بِطُولِهِ.
سیدنا ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: «عَلَيْكَ السَّلَامُ» یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «عَلَيْكَ السَّلَامُ» مت کہو، کیونکہ «عَلَيْكَ السَّلَامُ» تو مُردوں کا سلام ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے، اور یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 856]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے، اور یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 856]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (795). أخرجه: أبو داود (4087)، والترمذي (2722).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 795 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4084)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1918)
أخرجه الترمذي (2722 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (1918)
أخرجه الترمذي (2722 وسنده صحيح)