الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
141. باب بيان أنَّ السنة إِذَا قيل للمستأذن: من أنت؟ أن يقول: فلان، فيسمي نفسه بما يعرف به من اسم أَوْ كنية وكراهة قوله: «أنا» ونحوها
باب: اس بات کا بیان کہ جب اجازت طلب کرنے والے سے پوچھا جائے: تم کون ہو؟ تو سنت یہ ہے کہ وہ کہے: فلاں، اور اپنا وہ نام یا کنیت بتائے جس سے وہ پہچانا جاتا ہو، اور ”میں“ وغیرہ کہنے کی کراہت
حدیث نمبر: 874
وعن أنس - رضي الله عنه - في حديثه المشهور في الإسراءِ، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ثُمَّ صَعَدَ بي جِبْريلُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَاسْتَفْتَحَ، فقِيلَ: مَنْ هذَا؟ قَالَ: جِبْريلُ، قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ، ثُمَّ صَعَدَ إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ فاسْتَفْتَحَ، قِيلَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: جِبْريل، قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ وَالثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ وَسَائِرِهنَّ وَيُقَالُ فِي بَابِ كُلِّ سَمَاءٍ: مَنْ هَذَا؟ فَيَقُولُ: جِبْريلُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے معراج کے بارے میں ان کی مشہور حدیث میں روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جبریل (علیہ السلام) مجھے لے کر آسمانِ دنیا کی طرف چڑھے اور دروازہ کھلوانا چاہا، تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: جبریل۔ پوچھا گیا: اور تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )۔ پھر وہ دوسرے آسمان کی طرف چڑھے اور دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: جبریل۔ پوچھا گیا: اور تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )۔ اور اسی طرح تیسرے، چوتھے اور باقی تمام آسمانوں پر ہوا، اور ہر آسمان کے دروازے پر پوچھا جاتا: یہ کون ہے؟ تو وہ کہتے: جبریل۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 874]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 133 (3207)، ومسلم 1/ 99 (162) (259).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 875
وعن أَبي ذرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: خَرَجْتُ لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي، فَإذَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَمْشِي وَحْدَهُ، فَجَعَلْتُ أمْشِي فِي ظلِّ القمَرِ، فَالْتَفَتَ فَرَآنِي، فَقَالَ: «مَنْ هَذَا؟» فقلتُ: أَبُو ذَرٍّ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ایک رات نکلا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے چل رہے ہیں، تو میں چاند کے سائے میں چلنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مڑ کر مجھے دیکھا اور فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: ابوذر۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 875]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 875]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 116 (6443)، ومسلم 3/ 76 (994) (33).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 876
وعن أُمِّ هانىءٍ رضي الله عنها، قالت: أتيتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ، فَقَالَ: «مَنْ هذِهِ؟» فقلتُ: أنا أُمُّ هَانِىءٍ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، آپ غسل فرما رہے تھے اور (سیدہ) فاطمہ (رضی اللہ عنہا) آپ پر پردہ کیے ہوئے تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں ام ہانی ہوں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 876]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (864). أخرجه: البخاري 1/ 100 (357)، ومسلم 2/ 158 (336) (82).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 864 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 877
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: أتَيْتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَدَقَقْتُ البَابَ، فَقَالَ: «مَنْ هَذَا؟» فَقُلتُ: أَنَا، فَقَالَ: «أنَا، أنَا!» كَأنَّهُ كَرِهَهَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: میں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں!“ گویا آپ نے اسے ناپسند فرمایا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 877]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب السَّلاَم/حدیث: 877]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 68 (6250)، ومسلم 6/ 180 (2155) (38).
وضاحت: «كَأنَّهُ كَرِهَهَا» : علماء نے فرمایا ہے: ”جب کوئی اجازت طلب کرے اور اس سے پوچھا جائے: تم کون ہو؟ یا یہ کون ہے؟ تو اس کا ”میں“ کہنا مکروہ ہے، اس حدیث کی وجہ سے، اور اس لیے بھی کہ ”میں“ کہنے سے کوئی فائدہ یا اضافی بات حاصل نہیں ہوتی بلکہ ابہام باقی رہتا ہے، بلکہ اسے چاہیے کہ اپنا نام لے کر کہے: فلاں، یا میں فلاں ہوں، یا میں ابوفلاں ہوں، یا قاضی فلاں، یا شیخ فلاں، جبکہ (صرف) نام سے پہچان حاصل نہ ہو رہی ہو کیونکہ وہ نام غیر معروف ہو …“ (شرح صحیح مسلم للنووی 7/316)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)