🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

151. باب مَا يقوله بعد تغميض الميت
باب: میت کی آنکھیں بند کرنے کے بعد کیا کہا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 919
عن أُم سلمة رضي الله عنها، قالت: دَخَلَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - عَلَى أَبي سَلَمة وَقَدْ شَقَّ بَصَرُهُ، فَأغْمَضَهُ، ثُمَّ قَالَ: «إنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ، تَبِعَهُ البَصَرُ» فَضَجَّ نَاسٌ مِنْ أهْلِهِ، فَقَالَ: «لاَ تَدْعُوا عَلَى أنْفُسِكُمْ إِلاَّ بِخَيْرٍ، فَإنَّ المَلاَئِكَةَ يَؤمِّنُونَ عَلَى مَا تَقُولُونَ» ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لأَبِي سَلَمَة، وَارْفَعْ دَرَجَتْهُ في المَهْدِيِّينَ، وَاخْلُفْهُ في عَقِبهِ في الغَابِرِينَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ العَالَمِينَ، وَافْسَحْ لَهُ في قَبْرِهِ، وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ» . رواه مسلم.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سیدنا) ابوسلمہ (رضی اللہ عنہ) کے پاس تشریف لائے جبکہ ان کی آنکھیں کھلی رہ گئی تھیں، تو آپ نے انہیں بند کر دیا، پھر فرمایا: ”بے شک جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کے پیچھے جاتی ہے۔“ اس پر ان کے گھر والوں میں سے کچھ لوگ چیخ پڑے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے حق میں خیر کے سوا کوئی دعا نہ کرو، کیونکہ فرشتے تمہاری کہی ہوئی بات پر آمین کہتے ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي سَلَمَةَ، وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ، وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ، وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ، وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ» (اے اللہ! ابوسلمہ کو بخش دے، ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ بلند فرما، اس کے پیچھے رہ جانے والوں میں تو اس کا جانشین بن جا، اے رب العالمین! ہمیں اور اسے بخش دے، اس کے لیے اس کی قبر کو کشادہ کر دے اور اس میں اس کے لیے روشنی کر دے)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 919]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 38 (920) (7).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں