🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

155. باب الصلاة عَلَى الميت وتشييعه وحضور دفنه، وكراهة اتباع النساء الجنائز، وَقَدْ سَبَقَ فَضْلُ التَّشْييعِ
باب: میت کی نماز جنازہ پڑھنا، اس کے جنازے کے ساتھ جانا اور اس کی تدفین میں حاضر ہونا، اور عورتوں کا جنازوں کے پیچھے جانا مکروہ ہے، اور جنازے کے ساتھ جانے کی فضیلت پہلے گزر چکی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 929
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ شَهِدَ الجَنَازَةَ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا، فَلَهُ قِيراطٌ، وَمَنْ شَهِدَهَا حَتَّى تُدْفَنَ، فَلَهُ قِيرَاطَانِ» قِيلَ: وَمَا القِيرَاطانِ؟ قَالَ: «مِثْلُ الجَبَلَيْنِ العَظِيمَيْنِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنازے میں حاضر رہا یہاں تک کہ اس کی نماز پڑھ لی جائے تو اس کے لیے ایک قیراط (ثواب) ہے، اور جو اس میں حاضر رہا یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے تو اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“ پوچھا گیا: دو قیراط کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو بڑے پہاڑوں کی مانند۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 929]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 110 (1325)، ومسلم 3/ 51 (945) (52).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 930
وعنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنِ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إيمانًا وَاحْتِسَابًا، وَكَانَ مَعَهُ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيُفرَغَ مِنْ دَفْنِهَا، فَإنَّهُ يَرْجعُ مِنَ الأَجْرِ بِقيراطَيْنِ كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا، ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ تُدْفَنَ، فَإنَّهُ يَرْجِعُ بِقيرَاطٍ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے پیچھے چلا، اور اس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ پڑھ لی جائے اور اس کی تدفین سے فارغ ہوا جائے، تو وہ دو قیراط اجر لے کر لوٹتا ہے، ہر قیراط احد (پہاڑ) کے برابر ہے، اور جس نے اس کی نماز پڑھی پھر اس کے دفن ہونے سے پہلے لوٹ آیا تو وہ ایک قیراط (اجر) لے کر لوٹتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 930]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 18 - 19 (47).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 931
وعن أم عطية رضي الله عنها، قالت: نُهِينَا عَنِ اتِّبَاعِ الجَنَائِزِ، وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
ومعناه: وَلَمْ يُشَدَّدْ في النَّهْيِ كَمَا يُشَدَّدُ في المُحَرَّمَاتِ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں (عورتوں کو) جنازوں کے پیچھے جانے سے منع کیا گیا، لیکن ہم پر تاکید (سختی) نہیں کی گئی۔
(متفق علیہ)
«وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا»: اس کا معنی یہ ہے کہ اس ممانعت میں اس طرح سختی نہیں کی گئی جس طرح حرام کاموں میں سختی کی جاتی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 931]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 99 (1278)، ومسلم 3/ 46 (938) (34).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں