🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

158. باب الإسراع بالجنازة
باب: جنازے کو جلدی لے جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 941
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أسْرِعُوا بالجَنَازَةِ، فَإنْ تَكُ صَالِحَةً، فَخَيرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ، وَإنْ تَكُ سِوَى ذَلِكَ، فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لمسلمٍ: «فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا عَلَيْهِ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنازے کو جلدی لے جاؤ، کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو (وہ) بھلائی ہے جس کی طرف تم اسے آگے بڑھا رہے ہو، اور اگر وہ اس کے سوا (بد) ہے تو (وہ) ایک برائی ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اتار رہے ہو۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”تو (وہ) بھلائی ہے جس پر تم اسے پیش کر رہے ہو۔“ [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 941]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 108 (1315)، ومسلم 3/ 50 (944) (50).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 942
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبي - صلى الله عليه وسلم - يقُولُ: «إِذَا وُضِعَت الجَنَازَةُ، فَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَى أعنَاقِهمْ، فَإنْ كَانَتْ صَالِحَةً، قالتْ: قَدِّمُونِي، وَإنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ، قَالَتْ لأَهْلِهَا: يَا وَيْلَهَا أَيْنَ تَذْهَبُونَ بِهَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَيْءٍ إِلاَّ الإنْسَانَ، وَلَوْ سَمِعَ الإنسَانُ لَصَعِقَ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جب جنازہ رکھا جاتا ہے اور مرد اسے اپنی گردنوں (کندھوں) پر اٹھا لیتے ہیں، تو اگر وہ نیک ہو تو کہتا ہے: مجھے آگے لے چلو، اور اگر وہ نیک نہ ہو تو اپنے گھر والوں سے کہتا ہے: ہائے اس کی بربادی! تم اسے کہاں لے جا رہے ہو؟ اس کی آواز انسان کے سوا ہر چیز سنتی ہے، اور اگر انسان اسے سن لے تو بے ہوش ہو جائے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 942]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (444). أخرجه: البخاري 2/ 124 (1380).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 444 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں