🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

163. باب ثناء الناس عَلَى الميت
باب: لوگوں کا میت کی تعریف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 950
عن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَرُّوا بِجَنَازَةٍ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «وَجَبَتْ» ثُمَّ مَرُّوا بِأُخْرَى، فَأثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ النبي - صلى الله عليه وسلم: «وَجَبَتْ» ، فَقَالَ عمر بن الخطاب - رضي الله عنه: مَا وَجَبَت؟ فَقَالَ: «هَذَا أثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ خَيْرًا، فَوَجَبتْ لَهُ الجَنَّةُ، وهَذَا أثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ شَرًّا، فَوَجَبَتْ لَهُ النَّار، أنْتُمْ شُهَدَاءُ اللهِ في الأَرضِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: لوگ ایک جنازے کے پاس سے گزرے تو انہوں نے اس کی اچھی تعریف کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر وہ ایک دوسرے (جنازے) کے پاس سے گزرے تو انہوں نے اس کی برائی بیان کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا چیز واجب ہو گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (پہلے) کی تم نے اچھی تعریف کی تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور اس (دوسرے) کی تم نے برائی بیان کی تو اس کے لیے جہنم واجب ہو گئی، تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 950]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 121 (1367)، ومسلم 3/ 53 (949) (60).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 951
وعن أَبي الأسْوَدِ، قَالَ: قَدِمْتُ المَدِينَةَ، فَجَلَسْتُ إِلَى عُمَرَ بنِ الخَطَّاب - رضي الله عنه - فَمَرَّتْ بِهمْ جَنَازَةٌ، فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ بَأُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمرُ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ بِالثَّالِثَةِ، فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا شَرًّا، فَقَالَ عُمر: وَجَبَتْ، قَالَ أَبُو الأسودِ: فقلتُ: وَمَا وَجَبَتْ يَا أمْيرَ المُؤمِنينَ؟ قَالَ: قُلْتُ كما قَالَ النبي - صلى الله عليه وسلم: «أيُّمَا مُسْلِمٍ شَهِدَ لَهُ أرْبَعَةٌ بِخَيرٍ، أدْخَلَهُ اللهُ الجَنَّةَ» فقُلْنَا: وَثَلاثَةٌ؟ قَالَ: «وَثَلاثَةٌ» فقلنا: وَاثْنَانِ؟ قَالَ: «وَاثْنَانِ» ثُمَّ لَمْ نَسْأَلْهُ عَن الواحِدِ. رواه البخاري.
ابو الاسود رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں مدینہ آیا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھ گیا، تو ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، اس کے صاحب (میت) کی اچھی تعریف کی گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: واجب ہو گئی۔ پھر ایک دوسرا (جنازہ) گزرا تو اس کے صاحب کی (بھی) اچھی تعریف کی گئی، تو سیدنا عمر نے فرمایا: واجب ہو گئی۔ پھر تیسرا (جنازہ) گزرا تو اس کے صاحب کی برائی بیان کی گئی، تو سیدنا عمر نے فرمایا: واجب ہو گئی۔ ابو الاسود کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! کیا چیز واجب ہو گئی؟ انہوں نے فرمایا: میں نے وہی کہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جس مسلمان کے حق میں چار (آدمی) بھلائی کی گواہی دیں، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“ ہم نے عرض کیا: اور تین؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تین (بھی)۔“ ہم نے عرض کیا: اور دو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو (بھی)۔“ پھر ہم نے آپ سے ایک کے بارے میں نہیں پوچھا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيَادة المريض وَتشييع المَيّت والصّلاة عليه وَحضور دَفنهِ وَالمكث عِنْدَ قبرهِ بَعدَ دَفنه/حدیث: 951]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 121 - 122 (1368).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں