الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. باب استحباب طلب الرفقة وتأميرهم عَلَى أنفسهم واحدًا يطيعونه
باب: (سفر میں) ساتھی تلاش کرنا اور اپنے اوپر ایک کو امیر بنانا جس کی وہ اطاعت کریں، مستحب ہے
حدیث نمبر: 958
عن ابن عمرَ رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ أنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مِنَ الوَحدَةِ مَا أَعْلَمُ، مَا سَارَ رَاكبٌ بِلَيْلٍ وَحْدَهُ!» . رواه البخاري.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ تنہائی (اکیلے سفر کرنے) کے بارے میں وہ جان لیں جو میں جانتا ہوں تو کوئی سوار رات کو اکیلا سفر نہ کرے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 958]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 958]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 70 (2998).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 959
وعن عمرِو بن شُعَيْبٍ، عن أبيه، عن جَدهِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «الرَّاكِبُ شَيْطَانٌ، وَالرَّاكِبَانِ شَيْطَانَانِ، وَالثَّلاَثَةُ رَكْبٌ» . رواه أَبُو داود والترمذي والنسائي بأسانيد صحيحةٍ، وقال الترمذي: «حديث حسن» .
عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سوار شیطان ہے، دو سوار دو شیطان ہیں، اور تین (سوار) قافلہ ہیں۔“
(اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 959]
(اسے ابوداود، ترمذی اور نسائی نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 959]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2607)، والترمذي (1674)، والنسائي في «الكبرى» (8849).
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 2607)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3910)
أخرجه الترمذي (1674 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (3910)
أخرجه الترمذي (1674 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 960
وعن أَبي سعيد وأبي هُريرة رضي اللهُ تَعَالَى عنهما، قالا: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا خَرَجَ ثَلاَثَةٌ في سَفَرٍ فَليُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ» حديث حسن، رواه أَبُو داود بإسنادٍ حسن.
سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین (آدمی) سفر میں نکلیں تو اپنے میں سے ایک کو امیر بنا لیں۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 960]
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2608).
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح (أبو داود 2608)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن عجلان عنعن
وانظر الحديث الآتي (2609)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
إسناده ضعيف
ابن عجلان عنعن
وانظر الحديث الآتي (2609)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
حدیث نمبر: 961
وعن ابن عبّاسٍ رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «خَيْرُ الصَّحَابَةِ أرْبَعَةٌ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أرْبَعُمِائَةٍ، وَخَيْرُ الجُيُوشِ أرْبَعَةُ آلاَفٍ، وَلَنْ يُغْلَبَ اثْنَا عَشَرَ ألْفًا مِنْ قِلةٍ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین ساتھی چار ہیں، بہترین سریہ (فوجی دستہ) چار سو (افراد کا) ہے، بہترین لشکر چار ہزار (کا) ہے، اور بارہ ہزار (کا لشکر) قلتِ (تعداد) کی وجہ سے ہرگز مغلوب نہیں ہوگا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 961]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 961]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2611)، والترمذي (1555) وقال: «حديث حسن غريب» ، وهو حديث معلول بيانه في كتابي «الجامع في العلل» .
وضاحت: «الصَّحَابَةِ» : صاحب کی جمع ہے، یعنی ساتھی۔ (النہایہ 3/12)
«السَّرَايَا» : سریہ لشکر کے ایک دستے کو کہتے ہیں۔ (النہایہ 2/363)
«السَّرَايَا» : سریہ لشکر کے ایک دستے کو کہتے ہیں۔ (النہایہ 2/363)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2611)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1555)
الزهري عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
إسناده ضعيف
ترمذي (1555)
الزهري عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95